ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کا امیر ترین شخص قرار، تاریخ کا پہلا کھرب پتی بننے کے بھی قریب

بدھ 11 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک دنیا کے امیر ترین فرد بن گئے ہیں اور ان کی دولت 839 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ یہ بات فوربس کی تازہ ارب پتی افراد کی فہرست میں سامنے آئی ہے۔

فوربس کے مطابق دنیا بھر میں ارب پتی افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3428 ہو گئی ہے جبکہ ان کی مشترکہ دولت تاریخ کی بلند ترین سطح 20.1 کھرب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: مریخ مشن مؤخر، ایلون مسک نے چاند پر خود کفیل شہر بسانے کی تیاری کرلی

ایلون مسک مسلسل دوسرے سال فوربس کی عالمی ارب پتی فہرست میں پہلے نمبر پر رہے۔ گزشتہ بارہ ماہ کے دوران ان کی دولت میں تقریباً 500 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کی بڑی وجہ ٹیسلا اور اسپیس ایکس کی بڑھتی ہوئی قدر بتائی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسپیس ایکس 2026 میں عوامی شیئرز جاری کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جس سے کمپنی کی قدر مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

فوربس کے مطابق ایلون مسک تاریخ کے پہلے شخص بن گئے ہیں جن کی دولت 800 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے اور وہ دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp