گلگت بلتستان میں اشیائے خور و نوش کے کاروبار کے لیے رجسٹریشن اور لائسنس فیس مقرر

بدھ 11 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ خوراک گلگت بلتستان نے اشیائے خور و نوش کاروبار کرنے والے اداروں اور دکانوں کی رجسٹریشن اور سالانہ تجدید فیس مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اقدام جی بی فوڈ ایکٹ 2022 کی دفعات 12، 13 اور 30 کے تحت اٹھایا گیا ہے اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے تحت تعلیمی اداروں، ہسپتالوں اور سرکاری و نجی دفاتر میں قائم کینٹینز کی رجسٹریشن فیس 10 ہزار روپے اور سالانہ تجدید فیس 2 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ تھری اسٹار یا اس سے بڑے ہوٹلز کے لیے رجسٹریشن فیس ایک لاکھ روپے اور سالانہ تجدید فیس 20 ہزار روپے ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان کا بجٹ 2025-26 پیش کردیا گیا

دیگر بڑے ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور کیفے جن میں 50 سے زیادہ نشستیں ہوں ان کے لیے رجسٹریشن فیس 50 ہزار روپے اور تجدید فیس 10 ہزار روپے جبکہ 50 سے کم نشستوں والے ہوٹلز، کیفے اور فاسٹ فوڈ سینٹرز کے لیے رجسٹریشن فیس 25 ہزار روپے اور سالانہ تجدید فیس 5 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

شادی ہالز اور کانفرنس وینیوز کے لیے رجسٹریشن فیس 50 ہزار روپے اور سالانہ تجدید فیس 10 ہزار روپے ہوگی، سپر سٹورز کے لیے رجسٹریشن فیس 50 ہزار روپے اور تجدید فیس 10 ہزار روپے جبکہ ریٹیل مارٹس کے لیے رجسٹریشن 25 ہزار روپے اور سالانہ تجدید 5 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ جنرل سٹورز کے لیے رجسٹریشن فیس 10 ہزار روپے اور سالانہ تجدید 2 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

اسی طرح چکن، مٹن اور بیف شاپس اور سلاٹر ہاؤسز کے لیے رجسٹریشن فیس 15 ہزار روپے اور سالانہ تجدید فیس 5 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ دودھ اور ڈیری شاپس کے لیے بھی رجسٹریشن 15 ہزار روپے اور تجدید 5 ہزار روپے ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر نے گلگت بلتستان میں درآمدات پر ٹیکس استثنیٰ سے متعلق وضاحت کردی

پھل اور سبزی فروش دکانوں کے لیے رجسٹریشن فیس 10 ہزار روپے اور سالانہ تجدید 3 ہزار روپے جبکہ مٹھائی اور بیکری شاپس کے لیے بھی رجسٹریشن فیس 10 ہزار روپے اور سالانہ تجدید 3 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ بڑے، درمیانے اور چھوٹے فوڈ پروسیسنگ یونٹس کے لیے رجسٹریشن فیس 50 ہزار روپے اور سالانہ تجدید فیس 10 ہزار روپے ہوگی۔

سڑک کنارے قائم ڈھابوں اور بیوریج جوس کارنرز کے لیے رجسٹریشن فیس 5 ہزار روپے اور سالانہ تجدید 2 ہزار روپے جبکہ کیٹرنگ یونٹس کے لیے رجسٹریشن 20 ہزار روپے اور تجدید 2 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ گھی اور تیل سے متعلق ڈسٹری بیوشن یونٹس کے لیے رجسٹریشن فیس 10 ہزار روپے اور سالانہ تجدید 3 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

فاسٹ فوڈ اسٹیبلشمنٹس کی بڑی کیٹیگری کے لیے رجسٹریشن فیس 20 ہزار روپے اور سالانہ تجدید 5 ہزار روپے جبکہ چھوٹی کیٹیگری کے لیے رجسٹریشن 10 ہزار روپے اور تجدید 3 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ فوڈ گوداموں اور ڈسٹری بیوشن یونٹس کے لیے رجسٹریشن فیس 15 ہزار روپے اور سالانہ تجدید فیس 5 ہزار روپے ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان میں سرکاری ملازمین کا احتجاج، 10 فروری کی ڈیڈ لائن

شہد کی مکھیوں کے فارمز کے لیے رجسٹریشن فیس 5 ہزار روپے اور سالانہ تجدید 2 ہزار روپے جبکہ واٹر پلانٹس اور آر او واٹر یونٹس کے لیے رجسٹریشن فیس 30 ہزار روپے اور سالانہ تجدید 10 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں تمام ڈپٹی فوڈ کنٹرولرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ اضلاع میں فوڈ سے متعلق کاروبار کرنے والوں کو نوٹس جاری کریں اور انہیں ہدایت دیں کہ وہ تین دن کے اندر اندر محکمہ خوراک کے ضلعی دفاتر کے ذریعے اپنی رجسٹریشن مکمل کریں۔ یہ نوٹیفکیشن سیکرٹری فوڈ گلگت بلتستان کے حکم پر جاری کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چین کا سیاسی نظام عوامی فلاح پر مرکوز، جدیدیت کے فوائد عوام تک پہنچیں گے، مشاہد حسین سید

وائرڈ ہیڈفون: وائرلیس دور میں پرانی تکنیک کی واپسی

بنگلہ دیش میں انسانی حقوق کے اشاریے بہتر ہو رہے ہیں، وزیر قانون

گوگل ڈاکس، شیٹس اور سلائیڈز میں جیمینی کے ذریعے خودکار مواد کی تیاری ممکن

مکیش امبانی امریکا میں 300 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

ویڈیو

5جی اسپیکٹرم کی نیلامی: کیا انٹرنیٹ کے مسائل ختم ہوجائیں گے؟

حکومت نوجوانوں کے لیے کیا کررہی ہے؟ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی فوکل پرسن روبینہ اعوان کا خصوصی انٹرویو

پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے بعد پرانی موٹر سائیکلوں کو الیکٹرک بنانے کا رجحان بڑھ گیا

کالم / تجزیہ

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے