کیا پرنس ہیری اور میگھن مارکل کی راہیں جدا ہونے والی ہیں؟

جمعہ 2 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن ہی فقط کامل شادی کی تعریف سے تھوڑا  پیچھے رہ جانیوالے بندھن میں نہیں جڑے ہیں، جیسا کہ موصولہ اطلاعات پر یقین کیا جائے تو 38 سالہ پرنس ہیری اور 41 سالہ میگھن مارکل بھی طلاق لے سکتے ہیں۔

تازہ ترین افواہوں کے مطابق، ڈیوک آف سسیکس نے کچھ مہینے پہلے وکلاء سے مشاورت میں اپنے اور میگھن کے راستے جدا کرنے کی صورت میں ایک بہترین منصوبہ پر غور و خوض کیا۔ ہے نا، افسوسناک!

تازہ ترین افواہیں جمیکا کی برطانوی مصنفہ، سوشلائٹ، اور ٹیلی ویژن کی شخصیت لیڈی کیمبل، یعنی لیڈی سی کی طرف سے آئی ہیں، جنہوں نے جی بی نیوز پر ڈین ووٹن کو بتایا کہ ان کی معلومات کم از کم پانچ مختلف اندرونی ذرائع سے آئی ہیں۔

لیڈی کیمبل کے مطابق سابقہ شاہی جوڑا کچھ عرصے سے اپنی ازدواجی زندگی میں مسائل سے دوچار ہے۔ ’میرا مطلب ہے، میں نے پانچ مکمل طور پر قابل اعتماد ذرائع سے سنا ہے کہ ہیری نے کچھ مہینے پہلے وکلاء کو بلایا تھا۔‘

’مسئلہ یہ ہے کہ یہ اطلاع ان کے سماجی رکھ رکھاؤ سے میل نہیں کھاتی، لیکن یقیناً مالیاتی فائدے کے لیے ان کے عوامی میل جول کے لیے ایک نوعیت کا دھچکا ہے۔‘

لیکن یہ کوئی بہت زیادہ بعید از قیاس بات نہیں ہوگی کیونکہ حال ہی میں پرنس ہیری اور پرنس ولیم کے درمیان ’شاہی دراڑ‘  سے متاثر ہوتی پرنس ولیم کی بیوی کیٹ مڈلٹن کو مجبور کیا گیا کہ وہ عوامی سطح پر اپنا ایک خوشگوار تاثر چھوڑنے والا رنگ و روپ برقرار رکھیں۔

جی بی نیوز شو میں لیڈی کیمبل نے مزید بتایا کہ اگر شادی میں حقیقی مسائل ہیں، جو کہ ظاہر ہوتے ہیں، تو ہیری کو اس سے نکلنے میں کافی وقت درکار ہوگا، کیونکہ وہ اپنی تمام تر ناکامیوں حتٰی کہ منشیات کے استعمال کے بارے میں بہت کھل کر اظہار کرتے آئے ہیں۔

کیا یہ 6 مئی کو پرنس ہیری کی اپنے طور پر کنگ چارلس کی تاجپوشی کے لیے برطانیہ کا دورہ کرنے کی حقیقی وجہ ہوسکتی ہے؟ کیا وہ صرف اپنی بیوی سے عارضی دوری اختیار کررہے تھے؟ ہمارا اندازہ ہے کہ یہ قابل فہم ہے، خاص طور پر اگر حالیہ افواہوں میں کوئی سچائی ہے کہ وہ الگ الگ زندگی گزار رہے ہیں، ساتھ ہی یہ افواہیں کہ شہزادہ ہیری دو ہوٹلوں میں تنہا وقت گزار رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز اتنے فِٹ کیسے ہیں؟ اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران میں متعدد فوجی اہداف پر حملے

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

ویڈیو

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

کالم / تجزیہ

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی