شوال کے چاند کی پیدائش کب ہوگی؟ اسپارکو نے پیشگوئی کردی

بدھ 11 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپارکو نے کہا ہے کہ شوال کے چاند کی پیدائش 19 مارچ کو صبح 6 بج کر 23 منٹ پر ہوگی۔

اسپارکو کے مطابق غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر قریباً 12 گھنٹے 41 منٹ ہوگی، جس کے باعث شام کے وقت چاند دیکھنے کے امکانات کم ہیں۔

اس پیش گوئی کے مطابق رواں سال رمضان کے 30 روزے مکمل ہونے کا امکان ہے اور عید الفطر کی تاریخ 21 مارچ متوقع ہے۔

اسپارکو نے واضح کیا ہے کہ شوال کے چاند کی حتمی رویت کا اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی۔

اس حوالے سے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس 19 مارچ کو اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے۔

اجلاس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے، جبکہ اس میں تمام مکاتب فکر کے علماء، محکمہ موسمیات کے ماہرین اور متعلقہ اداروں کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت آزاد کشمیر کا وفاقی حکومت کے کفایت شعاری اقدام کو اپنانے کا فیصلہ، اہم فیصلے

طب میں مصنوعی ذہانت کا انقلاب، کیا ٹیکنالوجی لاعلاج بیماریوں کا علاج ڈھونڈ لے گی؟

آبنائے ہرمز سے گزرنے والے مزید 3 جہاز نشانہ بن گئے، ایران کے دبئی ایئرپورٹ کے قریب بھی ڈرون حملے

دنیا اتنی بری نہیں جتنی ہماری منفی سوچ اسے بنا دیتی ہے

نادرا کا قومی شناختی نظام میں اصلاحات کا بڑا اقدام کیا ہے؟

ویڈیو

دنیا اتنی بری نہیں جتنی ہماری منفی سوچ اسے بنا دیتی ہے

ایران، امریکا، اسرائیل جنگ، پاکستان نے بھی آپریشن شروع کردیا، عید سے پہلے عمران خان کی رہائی؟

5جی اسپیکٹرم کی نیلامی: کیا انٹرنیٹ کے مسائل ختم ہوجائیں گے؟

کالم / تجزیہ

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے