پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم این اے جواد حسین پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل

جمعہ 2 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق ایم این اے جواد حسین پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں، سابق پارلیمنٹیرین جواد حسین نے پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی پی پی میں شمولیت اختیار کی۔

رہنما پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے کو پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری  نے بھی جواد حسین کو پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا۔

یاد رہے کہ  جواد حسین کا تعلق صوبہ خیبر پختونخوا کی اورکزئی ایجنسی سے ہے۔ وہ 2108 میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے حلقہ 47 سے کامیاب ہوئے تھے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بہت سے لوگ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لیے رابطے کر رہے ہیں لیکن پیپلز پارٹی سب لوگوں کو پارٹی میں نہیں لے گی صرف ان لوگوں کو خوش آمدید کہا جائے گا جو ہمارے نظریے پر پورا اترتے ہیں۔

پیپلز پارٹی رہنما نے بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے کل ریڈیو پاکستان پشاور کا دورہ کیا، 1930 میں قائم ہونے والے ریڈیو اسٹیشن میں 9 مئی کو توڑ پھوڑ اور آگ لگائی گئی۔ جس کی پورے پاکستان نے بھرپور مذمت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp