گورنر سندھ کی تبدیلی: ایم کیو ایم کا سخت ردعمل، حکومت چھوڑنے کا عندیہ

جمعرات 12 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایم کیو ایم پاکستان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے گورنر سندھ کی تبدیلی پر اعتماد میں نہیں لیا تاہم اس ضمن میں پارٹی کے سینیئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے فوری طورپر وفاقی حکومت سے راہیں جدا کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان ایم کیو ایم نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں گورنر سندھ کی تبدیلی کا علم ذرائع ابلاغ سےہوا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ وفاق کی جانب سے ایم کیو ایم پاکستان کو اس فیصلے پراعتماد میں نہیں لیاگیا اور ایم کیو ایم پاکستان اس فیصلے پر جلد اپنالائحہ عمل طے کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: نہال ہاشمی گورنر سندھ مقرر، وزیراعظم کی طرف سے مبارکباد

دوسری جانب رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے گورنر سندھ کی تبدیلی کے معاملے پر اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جماعت کو گورنری کے آئینی حق سے محروم کیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم اس وقت مسلم لیگ ن کی حلیف جماعت ہے اور روایت رہی ہے کہ سندھ کا گورنر ایم کیو ایم پاکستان کا ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس روایت اور اتحادی سیاست کے اصولوں کے باوجود گورنر سندھ کی تبدیلی سے متعلق یکطرفہ فیصلے کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر اس طرح کے فیصلے کیے جائیں تو پارٹی کے لیے حکومت میں رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا۔

مزید پڑھیں: صوبہ سندھ کے نئے گورنر نہال ہاشمی کون ہیں؟

ڈاکٹر فاروق ستار کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کو اس صورتحال میں فوری طور پر وفاقی حکومت سے الگ ہو جانا چاہیے۔

ایم کیو ایم رہنما کے اس بیان کے بعد سیاسی حلقوں میں گورنر سندھ کی تبدیلی اور اتحادی سیاست کے مستقبل کے حوالے سے نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے کامران ٹیسوری کو ہٹا کر ان کی جگہ مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ کیا ہے.

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سمری منظوری کے لیے صدر پاکستان کو بھجوا دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی کی تاریخ طے ہو گئی؟ نیویارک میئر ظہران ممدانی کا بیان زیرِ بحث

فیفا ورلڈ کپ: یوراگوئے، ایران اور بیلجیئم کو افتتاحی میچوں میں ڈراز کا سامنا

افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کی موجودگی عالمی امن کے لیے خطرہ، یورپی یونین کی پاکستان کے حقِ دفاع کی حمایت

اقصادی سروے اور غربت کی شرح، عام آدمی کہاں کھڑا ہے؟

امریکی حملے میں 3 بھارتی ملاحوں کی ہلاکت، مودی حکومت کی خارجہ پالیسی تنقید کی زد میں

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات، نقصان عوام کا کیسے؟

ایران امریکا فریم ورک معاہدہ کیا ہے اور آئندہ ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں کیا طے ہو گا؟

کالم / تجزیہ

تاریخ کا رخ موڑنے والا ایک نیا اور سرخرو پاکستان

پنجاب کا حق، ایتھے رکھ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ