توانائی کے ممکنہ مسائل: حکومت سندھ کا ایندھن و گاڑیوں کے مؤثر استعمال کا اعلان

جمعرات 12 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ حکومت نے توانائی کے ممکنہ بحران کے پیش نظر کفایت شعاری اقدامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مزید اعلانات کردیے۔

یہ بھی پڑھیں: توانائی بحران: دفاتر میں ہفتے کے دوران صرف 4 دن کام کرنے کی منظوری، نوٹیفکیشن جاری

سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں توانائی کے مؤثر استعمال، سرکاری اخراجات میں کمی اور دیگر انتظامی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری محکموں اور بلدیاتی اداروں کی گاڑیوں کے ایندھن میں بھی 50 فیصد کمی کی جائے گی جبکہ سرکاری گاڑیوں کا 60 فیصد حصہ فوری طور پر گراؤنڈ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیے: پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کے بحران میں کمی کے امکانات روشن، متبادل ذرائع سے تیل آنا شروع

کفایت شعاری کمیٹی نے سیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریشن کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کریں اور گراؤنڈ کی جانے والی گاڑیوں کے نمبرز اور دیگر تفصیلات جمع کرنے کے لیے پروفارما تیار کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی محکمے کی جانب سے ہدایات کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ گاڑی تحویل میں لے لی جائے گی۔

مزید پڑھیں: تیل کی بڑھتی قیمتیں، بین الاقوامی توانائی ایجنسی نے اہم اعلان کردیا

سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ موجودہ حالات میں حکومت سندھ وسائل کے محتاط استعمال کو یقینی بنا رہی ہے اور یہ اقدامات عوامی خدمات کی فراہمی کو متاثر کیے بغیر توانائی کے استعمال میں کمی لانے کے لیے ہیں۔ انہوں نے تمام محکموں پر زور دیا کہ وہ کفایت شعاری کے ان اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp