ڈیٹا خرابی کے سبب برطانوی بینک نے صارفین سے معافی مانگ لی

جمعرات 12 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانوی لائیڈز بینک نے صارفین کو متاثر کرنے والی ایک بڑی ڈیٹا خرابی پر معذرت کرتے ہوئے اس کے اسباب جانچنے کا اعلان کیا ہے، اس مسئلے کے دوران صارفین دیگر صارفین کے آن لائن لین دین دیکھنے کے قابل ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ، بینک نوٹ پر ونِسٹن چرچل اور جین آسٹن کی جگہ جنگلی حیات کی تصاویر شائع کرنیکا فیصلہ

بینک کے ترجمان نے کہا کہ ’ہمیں افسوس ہے کہ آج صبح کچھ صارفین کو ایپ میں اپنے لین دین دیکھنے میں مسئلہ پیش آیا۔‘ میڈیا رپورٹس کے مطابق لائیڈز، ہالی فیکس، اور بینک آف سکاٹ لینڈ کے صارفین نے تصدیق کی کہ یہ تکنیکی خرابی انہیں بالکل اجنبی صارفین کے لین دین کی پرائیویٹ تفصیلات دیکھنے کی اجازت دے رہی تھی۔‘

بینک نے کہا کہ مسئلہ حل کردیا گیا ہے اور وہ اس کے اسباب کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ لائیڈز بینک گروپ کو ایسے مسائل کا سامنا ہے۔ 2025 میں خاص طور پر جنوری اور فروری کے پے رول دورانیے میں متعدد بار سسٹم بندش کی وجہ سے تقریبا 7 لاکھ صارفین متاثر ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بیرون ملک سے پاکستانی بینک اکاؤنٹ میں بھیجے گئے 41 کروڑ جعلی دستخط سے کیسے نکال لیے گئے؟

برطانیہ کی پارلیمانی خزانہ کمیٹی نے گزشتہ سال بتایا تھا کہ جنوری 2023 سے فروری 2025 کے درمیان 9 بڑے برطانوی بینک اور بلڈنگ سوسائٹیز میں کم از کم 803 گھنٹے غیر متوقع ٹیکنالوجی اور سسٹم کی خرابیوں کی وجہ سے لاکھوں صافین کی اپنے کاؤنٹ تک رسائی متاثر رہی۔

پچھلی بندشوں کے برعکس، اس بار کی غیر معمولی خرابی نے ڈیٹا سیکیورٹی پر خدشات بڑھا دیے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد: یوم القدس ریلی کے باعث G-6/2 میں ٹریفک ڈائیورشنز نافذ

پاک نیوی کے حفاظتی حصار میں کروڑ لیٹر تیل کی فجیرا سے کراچی منتقلی

انٹرنیشنل سروے نے پول کھول دیا، نریندر مودی کی عالمی مقبولیت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

امریکی فوجی اڈے سے 4 جدید فوجی ڈرون چوری

پنجاب حکومت کا جہاز ویانا میں تکنیکی معائنے کے لیے روانہ

ویڈیو

سورہ الکہف: آج کے فتنوں میں رہنمائی کا سر چشمہ

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، بڑی ملاقاتیں، اہم فیصلے متوقع، ٹرمپ مشکل میں پھنس گئے

اپوزییشن، گیدڑ، ملنگ، ڈمی اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی وی ٹو میں گفتگو

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کے ممکنہ اہداف اور دم توڑتی امیدیں

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟