رمضان کے آخری جمعہ پر بھی فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخلہ نہ مل سکا

ہفتہ 14 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی حکام کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے احاطے تک رسائی محدود کیے جانے کے باعث فلسطینی مسلمانوں نے جمعہ کی نماز قدیم شہر کے اطراف سڑکوں اور داخلی دروازوں کے قریب ادا کی۔

رمضان المبارک کے آخری جمعہ کے موقع پر عائد اس پابندی کے باعث مسجد اقصیٰ کا احاطہ تقریباً خالی رہا جبکہ ہزاروں نمازیوں کو روایتی عبادات کے لیے اندر جانے کی اجازت نہ مل سکی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان، سعودی عرب سمیت اسلامی ممالک کی اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کے بیان کی شدید مذمت

رپورٹس کے مطابق نمازیوں کی بڑی تعداد قدیم شہر کی فصیل کے قریب اور مسجد اقصیٰ کے دروازوں کے باہر جمع ہو کر نماز ادا کرتی رہی۔

اسرائیلی حکام نے جاری اسرائیل۔ایران کشیدگی کے تناظر میں سیکیورٹی خدشات کا جواز پیش کرتے ہوئے مسجد کے احاطے کو بند رکھا، جس کے باعث ہزاروں افراد رمضان کی روایتی عبادات ادا کرنے سے محروم رہے۔

عینی شاہدین کے مطابق پابندیاں غیر معمولی حد تک سخت تھیں اور نمازیوں کو مسجد اقصیٰ کے دروازوں کے قریب ترین ممکنہ مقامات پر ہی نماز ادا کرنا پڑی۔

رمضان المبارک کے آخری عشرے کے آغاز سے ان پابندیوں کے باعث ہزاروں نمازیوں کی مسجد اقصیٰ آمد محدود ہو گئی ہے، حالانکہ ماضی میں رمضان کے دوران خصوصاً یوم القدس کے موقع پر جمعہ کی نمازمیں بڑی تعداد میں مسلمان یہاں جمع ہوتے تھے۔

مزید پڑھیں: ماہ رمضان کے دوران غزہ میں فوری جنگ بندی ہونی چاہیے، پاکستان کا مطالبہ

نمازیوں کی بڑی تعداد باب الساہرہ کے قریب قابلِ رسائی مقامات پر مغرب، عشا اور تراویح کی نماز ادا کر رہی ہے، مقامی رہائشیوں کے مطابق مسجد کے اندر عبادت نہ کر پانا لوگوں کے لیے شدید جذباتی صدمے کا باعث ہے۔

تاہم وہ مسجد اقصیٰ سے اپنا روحانی تعلق برقرار رکھنے کے لیے اس کے قریب ہی نماز ادا کر رہے ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی اہلکاروں نے متعدد مواقع پر نمازیوں کی تلاشی لی، بعض کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کئی افراد کو قدیم شہر یا مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخل ہونے سے روک دیا۔

ادھر القدس وقف حکام کے مطابق اسرائیلی اداروں نے رمضان سے قبل وقف کے چند ملازمین کو حراست میں لے لیا جبکہ درجنوں اہلکاروں اور بعض ائمہ کو مسجد اقصیٰ میں داخلے سے روک دیا گیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان، سعودی عرب سمیت اسلامی ممالک کی اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کے بیان کی شدید مذمت

عرب اور اسلامی ممالک نے مسجد اقصیٰ کی بندش اور عبادت گزاروں کی رسائی پر پابندیوں کو بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اسرائیل سے فوری طور پر یہ اقدامات ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطینی حکام نے خبردار کیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے حوالے سے انتہا پسند آبادکار تنظیموں کی اشتعال انگیز سرگرمیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جموں و کشمیر پر اقوام متحدہ کا مؤقف برقرار، سلامتی کونسل کی قراردادیں اب بھی مؤثر ہیں، نائب ترجمان یو این سیکرٹری جنرل

ٹرمپ کی ننھے بچے کے پیچھے دوڑ، جوبائیڈن پر طنز، حاضرین کے زوردار قہقہے اور بھرپور تالیاں

بھلوال میں کام سے غیرحاضری پر ملازم کی زبان قینچی سے کاٹنے کا مبینہ واقعہ، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

دو قدم چلنا بھی گوارا نہ ہوا! پارسل دروازے تک پہنچانے کے بجائے اچھال دیا، ویڈیو وائرل

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی اور حبس برقرار، بالائی علاقوں میں بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے