کھلاڑی امیدوں پر پورا نہیں اترے، ہر 6 مہینے بعد نئے کھلاڑی شامل کرنا بھی ممکن نہیں، سلیکشن کمیٹی

ہفتہ 14 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم شائقین کو معیاری کرکٹ پیش کرنے کے لیے پرعزم ہے اور مستقبل کے فیصلے کوچ کے ساتھ مشاورت کے بعد کیے جائیں گے۔

سلیکشن کمیٹی کے اراکین عاقب جاوید، مصباح الحق، سرفراز احمد اور اسد شفیق نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری کے لیے ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھایا جائے گا اور کھلاڑیوں کے انتخاب میں مناسب توازن برقرار رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: پی سی بی کا زمبابوین کرکٹر بلیسنگ موزاربانی کے خلاف قانونی ایکشن کا فیصلہ

عاقب جاوید نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی محبت بہت زیادہ ہے، تاہم گزشتہ ورلڈ کپ کے نتائج توقعات کے مطابق نہیں رہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی امیدوں پر پورا نہیں اترے اور ایسا محسوس ہوا تھا کہ ٹیم سیمی فائنل تک جائے گی، لیکن ایسا ممکن نہیں ہو سکا۔

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ ہر 6 ماہ بعد ٹیم میں نئے کھلاڑی شامل کرنا عملی طور پر ممکن نہیں، اور ٹیم کی بہتری کے لیے طویل مدتی منصوبہ بندی ضروری ہے۔

اس سے قبل پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کے اراکین مصباح الحق، سرفراز احمد، اسد شفیق اور عاقب جاوید سے ملاقات کی اور انہیں اپنے فرائض بغیر کسی دباؤ کے ایمانداری سے سرانجام دینے کی ہدایت دی۔

محسن نقوی نے کہا کہ کمیٹی کو کسی کی تنقید برائے تنقید کی پرواہ نہیں کرنی چاہیے اور وہ تمام فیصلے آزادانہ اور مکمل شفافیت کے ساتھ کرے۔ انہوں نے کمیٹی کے ممبران کو یقین دہانی کرائی کہ ان کی مکمل حمایت ہمیشہ ان کے ساتھ ہے۔

سلیکشن کمیٹی کے اراکین نے چیئرمین کی بھرپور اعتماد اور تعاون پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ٹیم کے بہترین مفاد میں ایمانداری اور پیشہ ورانہ انداز میں فیصلے کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی