شمائل حسین اور حسین طلعت انجرڈ، بنگلہ دیش کے خلاف آخری ون ڈے میں 2 کھلاڑیوں کا ڈیبیو

اتوار 15 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ون ڈے سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں 2 کھلاڑیوں سعد مسعود اور غازی غوری نے ڈیبیو کیا ہے۔

کپتان شاہین آفریدی کے مطابق ٹیم کے 2 کھلاڑی شمائل حسین اور حسین طلعت انجری کے باعث میچ میں شامل نہیں ہو سکے، جبکہ پاکستان کی جانب سے غازی غوری اور سعد مسعود نے بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کیا ہے۔

ڈیبیو کرنے والے کھلاڑیوں کو کیپ بھی دی گئی، حارث رؤف نے سعد مسعود جبکہ محمد رضوان نے غازی غوری کو ڈیبیو کیپ پیش کی۔

بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، غازی غوری، محمد رضوان، سلمان آغا، عبدالصمد، سعد مسعود، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 3 میچوں پر مشتمل اس سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو ڈک ورتھ لوئیس طریقہ کار کے تحت 128 رنز سے شکست دی تھی، جبکہ پہلے میچ میں بنگلادیش نے کامیابی حاصل کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی