ظل شاہ قتل کیس، لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو 6 جون تک عبوری ضمانت دے دی

جمعہ 2 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے ظل شاہ قتل کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی عبوری ضمانت میں 6 جون تک توسیع کردی۔

ظل شاہ قتل کیس میں پی ٹی آئی سربراہ عبوری ضمانت میں توسیع کیلئے عدالت پہنچے۔ لاہور ہائیکورٹ نے تفتیشی افسر کو گاڑی میں ہی بیان قلمبند کرنے کی اجازت دی۔

وکیل پی ٹی آئی سربراہ کی استدعا پر عدالت نے تفتیشی افسر کو گاڑی میں ہی بیان لکھنے کی ہدایت کی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ زبانی کلامی جواب نہیں دیا جاسکتا، تفتیشی افسر نے سوالوں کو قلمبند بھی کرنا ہے، تفتیشی افسر کو تفتیش کیلئے آزادانہ رسائی دی جائے، عدالت نے وکلا کو بھی تفتیشی افسر کے ساتھ جانے سے منع کیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی کارروائی کے بعد ظل شاہ قتل کیس میں چیئرمین تحریک انصاف کی عبوری ضمانت میں 6 جون تک توسیع کردی۔ اس سے قبل عدالت نے سابق وزیراعظم کی آج تک عبوری ضمانت منظور کر رکھی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم