برکس سربراہی اجلاس کے دوران ایرانی صدر مسعود پزشکیان خطاب کر رہے تھے، تاہم ان کے عین پیچھے موجود بھارتی وزارتِ خارجہ کے سرکاری ترجمان رندھیر جیسوال کی توجہ تقریر سے زیادہ ڈرائی فروٹ کے ڈبے پر مرکوز دکھائی دی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رندھیر جیسوال ایرانی صدر کے خطاب کے دوران مسلسل گری دار میوے کھاتے رہے، حتیٰ کہ آخر میں انگلیاں چاٹتے ہوئے بھی نظر آئے۔ صورتحال اس وقت مزید دلچسپ ہوگئی جب تقریب کے منتظمین نے ان کے سامنے رکھا ڈرائی فروٹ کا ڈبہ بھی اٹھا لیا۔
🇮🇷🇮🇳 Iranian President Pezeshkian is addressing the BRICS Summit.
Behind him, India’s Foreign Ministry spokesman Randhir Jaiswal is absolutely demolishing a box of nuts.
Eating. Licking his fingers. Going back in.
Eventually, someone takes the box away.
A diplomatic…
— Mario Nawfal (@MarioNawfal) September 14, 2026
بھارتی ترجمان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی، جہاں صارفین نے ان کی ’خوش خوراکی‘ پر دلچسپ اور طنزیہ تبصرے کیے۔
ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ بھارتی وزارتِ خارجہ کے سرکاری ترجمان رندھیر جیسوال کے لیے یہ بڑے شرمندگی کے لمحات تھے جو اہم برکس سربراہی اجلاس کے دوران لائیو کیمروں کے سامنے مفت کے ڈرائی فروٹ پر اس طرح ٹوٹ پڑے جیسے انہوں نے کبھی کچھ کھایا ہی نہ ہو۔
https://Twitter.com/Bobde_dada/status/2099388956609745180?s=20
ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ برکس اجلاس کے لیے سب اپنی اپنی تیاری کے ساتھ آئے تھے، مگر مودی جی تو ویج مینو کی پوری تیاری کرکے پہنچے تھے اور بھارتی وزارتِ خارجہ کے صاحب؟ وہ تو اپنا ڈبہ ساتھ لے کر آئے تھے۔
Everyone else came prepared for BRICS. Modi ji came prepared for VEG Menu.@MEAIndia ji came prepared with DABBA.
Respect. pic.twitter.com/DEnOn794u4
— Srinivas BV (@srinivasiyc) September 13, 2026
مکیش نامی بھارتی صارف کا کہنا تھا کہ بھارتی وزارتِ خارجہ کے سرکاری ترجمان رندھیر جیسوال مفت کے ڈرائی فروٹ پر اس طرح ہاتھ صاف کرتے ہوئے نظر آئے جیسے انہوں نے پوری زندگی کچھ کھایا ہی نہ ہو۔
Randhir Jaiswal Official Spokesperson of the Ministry of External Affairs of India , eating free dry fruits like he has not eaten for whole life pic.twitter.com/diaCfR9Vew
— Mukesh (@mikejava85) September 13, 2026













