ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا اور صہیونی رجیم کی جارحیت کے خلاف ایران کے ساتھ یکجہتی اور حمایت کا بھرپور اظہار کرنے پر حکومت پاکستان اورعوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اردو زبان میں اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اللہ تعالیٰ پر کامل توکل کے ساتھ اپنی حاکمیت اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے ثابت قدمی اور استقامت کے ساتھ کھڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا
’ان بابرکت، الٰہی اور روحانی دنوں اور گھڑیوں میں، میں حکومت اور عوامِ پاکستان کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘
ان بابرکت، الٰہی اور روحانی دنوں اور گھڑیوں میں،
میں حکومت اور عوامِ پاکستان کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے امریکہ اور صہیونی رجیم کی جارحیت کے مقابلے میں عوام اور حکومتِ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اپنی یکجہتی اور حمایت کا بھرپور اظہار کیا۔— Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) March 16, 2026
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان ایران نے اپنی پوزیشن کو واضح کرتے ہوئے پاکستان سمیت دوست ممالک کی حمایت کی قدر دانی کی ہے۔
مزید پڑھیں: روس اور چین نے ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے امریکی دعویٰ مبالغہ آرائی قرار دیدیا
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران اپنے قومی اور علاقائی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھانے کے لیے تیار ہے۔














