وفاقی سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے، وزیراعظم کی ہدایت

پیر 16 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے عید پر بڑا اعلان کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: خواتین عید الفطر کی تیاریوں سے مایوس کیوں؟

وزیرِ اعظم کی خصوصی ہدایت پر وفاقی سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق تمام وفاقی سرکاری ملازمین کو عید الفطر 2026 کی تعطیلات سے پہلے تنخواہیں ادا کی جائیں گی تاکہ ملازمین عید کی خوشیوں کی تیاری بہتر طریقے سے کر سکیں۔

وفاقی سرکاری محکموں کو وزیراعظم کی ہدایات موصول ہو چکی ہیں اور عید سے پہلے تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ عیدالفطر 21 مارچ بروز ہفتہ کو ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات اور سپارکو کے مطابق رواں برس رمضان المبارک 30 دن کا ہوگا، تاہم حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرےگی۔

مزید پڑھیں: اڈیالہ جیل میں بھی عید کی تیاریاں، عمران خان کو کیا کیا سامان پہنچا دیا گیا؟

شوال کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 19 مارچ کو اسلام آباد میں ہوگا، جس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سلمان علی آغا کے متنازع رن آؤٹ پر ایم سی سی نے وضاحت جاری کردی

ایپل نے دوسری جنریشن کے ایئرپوڈز میکس 549 ڈالر میں متعارف کرا دیے

کنگ فیصل یونیورسٹی کی جینیوا انٹرنیشنل ایگزیبیشن میں بڑی کامیابی، 5 تمغے اپنے نام کرلیے

پاکستان میں نشاط گروپ کی جیکو جے 8 پلگ اِن ہائبرڈ ایس یو وی متعارف ہونے کا امکان

سعودی وزارتِ سیاحت کا مہمان نوازی مراکز اور ہوٹلوں کے معائنے تیز کرنے کا فیصلہ

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگی اسٹالز موجود ہیں

وی ایکسکلوسیو: نیو ورلڈ آرڈر کے بعد اگر ہم فیصلوں کی میز پر نہ ہوئے تو فیصلوں کا شکار ہو جائیں گے، خرم دستگیر

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا