کفایت شعاری پالیسی سے بچنے والے 23 ارب روپے سے کس کو ریلیف دیا جائے گا؟

پیر 16 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت نے کفایت شعاری پالیسی کے تحت حاصل ہونے والی بچت سے عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے موٹر سائیکل اور رکشہ مالکان کو سبسڈی فراہم کرنے کی تیاری شروع کردی ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کے اجلاس میں سیکریٹری پیٹرولیم نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کفایت شعاری اقدامات کے نتیجے میں بچنے والی قریباً 23 ارب روپے کی رقم سبسڈی کی صورت میں دی جائے گی۔ یہ سبسڈی ملک بھر میں قریباً 30 ملین ٹو ویلرز اور تھری ویلرز کے مالکان کو فراہم کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: کفایت شعاری مہم کا دائرہ وسیع، وزیراعظم نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی منظوری دیدی

حکام کے مطابق سبسڈی کی تقسیم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا کی بنیاد پر مستحق افراد کو کی جائے گی تاکہ ریلیف حقیقی ضرورت مند طبقے تک پہنچ سکے۔ اس سلسلے میں اوگرا اور پیٹرولیم ڈویژن نے طریقہ کار تیار کرنے کے لیے ورکنگ شروع کردی ہے۔

اجلاس کے دوران کمیٹی ارکان نے سوال اٹھایا کہ 23 ارب روپے کہاں سے آئیں گے اور اس کے لیے کون سے اقدامات کیے گئے ہیں؟

ارکان کا کہنا تھا کہ روپے کی قدر میں کمی یا دیگر عوامل سے حاصل ہونے والا فائدہ کمپنیوں کے بجائے عوام کو منتقل کیا جانا چاہیے۔

اس پر حکام نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق مختلف کفایت شعاری اقدامات کیے گئے ہیں اور انہی اقدامات سے حاصل ہونے والی بچت کو عوامی ریلیف کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق سبسڈی کا طریقہ کار ماضی میں کورونا وبا کے دوران دی گئی سبسڈی کی طرز پر تیار کیا جا رہا ہے۔

اجلاس میں سیکریٹری پیٹرولیم نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی۔

انہوں نے بتایا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور سپلائی بھی متاثر ہوئی ہے۔ پاکستان کی قریباً 70 فیصد پیٹرولیم مصنوعات مشرق وسطیٰ سے درآمد کی جاتی ہیں۔

حکام نے مزید بتایا کہ عرب ممالک سے تیل 4 سے 5 دنوں میں مل جاتا ہے، کوشش کررہے ہیں کہ موجودہ ذخائرکا استعمال بڑھا دیا جائے۔

مزید پڑھیں: کفایت شعاری مہم کی نگرانی، وزیراعظم نے آئی بی کو اہم ذمہ داری سونپ دی

سیکریٹری پیٹرولیم کے مطابق اس وقت ملک میں خام تیل کے ذخائر 11 دن، ڈیزل کے 21 دن اور پیٹرول کے 27 دن کے لیے موجود ہیں، جبکہ ایل پی جی کے 9 دن اور جیٹ فیول کے 14 دن کے ذخائر دستیاب ہیں۔ حکومت روس سے بھی تیل کی خریداری کے امکانات پر کام کررہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنڈی گھیب حملہ کیس: سزائے موت کالعدم، ملزمان کو فوری رہا کرنے کا حکم

عمران خان کے بیٹوں کو فوری ملاقات کی اجازت دی جائے، جمائمہ خان کی شہباز شریف سے اپیل

سلمان علی آغا کے متنازع رن آؤٹ پر ایم سی سی نے وضاحت جاری کردی

ایپل نے دوسری جنریشن کے ایئرپوڈز میکس 549 ڈالر میں متعارف کرا دیے

کنگ فیصل یونیورسٹی کی جینیوا انٹرنیشنل ایگزیبیشن میں بڑی کامیابی، 5 تمغے اپنے نام کرلیے

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

وی ایکسکلوسیو: نیو ورلڈ آرڈر کے بعد اگر ہم فیصلوں کی میز پر نہ ہوئے تو فیصلوں کا شکار ہو جائیں گے، خرم دستگیر

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا