آسکرز خراجِ عقیدت میں دھرمیندر کا نام شامل نہ ہونے پر ہیما مالنی مایوس

پیر 16 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہیما مالنی نے آسکرز کی تقریب میں خراجِ عقیدت کے حصے میں لیجنڈری بھارتی اداکار دھرمیندر کا نام شامل نہ کیے جانے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوتیلے بیٹوں سنی اور بوبی دیول سے اختلافات کی خبروں پر ہیما مالنی کا ایک بار پھر تبصرہ

ہیما مالنی نے ہندوستان ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی طور پر دھرمیندر کو ایسی باتوں کی کبھی پروا نہیں رہی، کیونکہ مداحوں کی محبت ہی ان کے لیے سب سے بڑی عزت تھی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی جانب سے آج بھی دھرمیندر کو یاد کرنا اور ان سے محبت کا اظہار کرنا ان کے خاندان کے لیے بہت معنی رکھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آسکرز کو یقینی طور پر دھرمیندر کا نام خراجِ عقیدت کی فہرست میں شامل کرنا چاہیے تھا۔

رپورٹس کے مطابق بعد ازاں دھرمیندر اور دیگر بھارتی شخصیات کے نام ویب سائٹ پر شامل کر دیے گئے، تاہم اسے تاخیر سے ملنے والی پہچان قرار دیا جا رہا ہے۔ فہرست میں منوج کمار، سروجہ دیوی اور کوٹا سرینواس راؤ کے نام بھی شامل کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: دھرمیندر کا آخری پیغام، سنی دیول نے والد کی جذباتی ویڈیو شیئر کردی

دھرمیندر، جنہوں نے چھ دہائیوں سے زائد طویل کیریئر میں تقریبا 300 فلموں میں کام کیا، نومبر 2025 میں 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ بالی ووڈ میں بھارت کمار کے نام سے مشہور منوج کمار اپریل 2025 میں 87 برس کی عمر میں دل کے عارضے کے باعث انتقال کر گئے تھے۔

جنوبی بھارتی اداکارہ سروجہ دیوی، جنہوں نے کنڑ، ہندی، تامل اور تیلگو فلموں میں 200 سے زائد فلموں میں اداکاری کی، جولائی 2025 میں 87 برس کی عمر میں وفات پا گئیں، جبکہ تیلگو اداکار اور سابق سیاست دان کوٹا سرینواس راؤ بھی طویل علالت کے بعد جولائی 2025 میں 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کی تقریب میں فائرنگ سے قبل پولیس کے تربیت یافتہ کتے نے حملہ آور کی نشاندہی کی تھی، رپورٹ

پی ایس ایل 11: محمد علی پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا کویتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال

شہریوں کے دل کھول کر عطیات، کراچی میں عوامی لائبریری بند ہونے سے بچ گئی

امریکا کا نیا دفاعی اقدام، پاکستان سمیت متعدد ممالک کے لیے 488 ملین ڈالر کا ایف 16 ریڈار سپورٹ معاہدہ 

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری