پی ایس ایل 11: محمد علی پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

ہفتہ 2 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ 11 میں حیدرآباد کنگز کے فاسٹ بولر محمد علی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے بتایا ہے کہ محمد علی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف دوسرے ایلیمنیٹر (حذفی مرحلے کے میچ) کے دوران درجہ اوّل کی خلاف ورزی کی، جس پر انہیں جرمانے کی سزا دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:آخری اوور میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست کیسے دی؟ حنین شاہ نے اپنی حکمت عملی بتا دی

پی سی بی کے مطابق کھلاڑی 16ویں اوور میں کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے مرتکب پائے گئے۔ یاد رہے کہ اس سنسنی خیز مقابلے میں حیدرآباد کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی (اہلیت حاصل) کر لی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان کے ضلع سوراب میں امن و امان کے خدشات پر 15 اگست تک کرفیو نافذ

امریکا ایران سے محدود سطح پر مذاکرات کررہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

آزاد کشمیر میں انتخابات کے دوران پبلک سروس کمیشن کے 7 ارکان کی تقرری، اپوزیشن کا اعتراض

میر رضا قتل کیس: سندھ حکومت کا تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ

مکہ دفاعی معاہدے کی خوشی میں اسلام آباد کے نیو بلیو ایریا میں شاندار آتش بازی، عوام کا جوش و خروش

ویڈیو

’اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے چنا ہے‘، مکہ دفاعی معاہدے پر اراکین پارلیمنٹ کا اظہار خیال

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران اور عمان معاہدے کے قریب، تہران نے امریکی ناکہ بندی ختم کرنے کی شرط رکھ دی

اگر عام آدمی کا احتساب ہوتا ہے تو وزرا بھی قانون سے ماورا نہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

سب گل سڑ چکا ہے

فیض، سیالکوٹ اور کرکٹ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار