قومی کرکٹ ٹیم کو پے درپے شکستیں، شاہد آفریدی سلیکشن کمیٹی پر برس پڑے

پیر 16 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی اور حالیہ ایک روزہ سیریز میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست کے بعد سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی نے سلیکشن کمیٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی میں شامل افراد نے خود بھی کافی کرکٹ کھیلی ہے، لیکن اس کے باوجود یہ فیصلہ کرنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں کہ کس کھلاڑی کو کس طرز کی کرکٹ میں قیادت سونپی جانی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹی20 مقابلوں کی کارکردگی کو بنیاد بنا کر ایک روزہ کرکٹ کے تجربہ کار کھلاڑیوں کو ٹیم سے باہر کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

شاہد آفریدی کے مطابق اصلاحات کے نام پر کم تجربہ رکھنے والے نوجوان کھلاڑیوں کو نہ صرف ٹیم میں شامل کیا جا رہا ہے بلکہ انہیں قومی ٹیم کی نمائندگی کا موقع بھی جلدی دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ایسے کھلاڑیوں کو منتخب کیا جا رہا ہے جنہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں چند ہی میچ کھیلے ہیں، جبکہ ملکی ڈومیسٹک کرکٹ کا معیار بھی ایسا نہیں کہ وہاں سے مسلسل ایسے کھلاڑی سامنے آ سکیں جو فوری طور پر قومی ٹیم میں جگہ بنانے کے قابل ہوں۔

شاہد آفریدی نے طنزیہ انداز میں کہاکہ اگر سرجری کی ضرورت ہے تو وہ ٹیم کی نہیں بلکہ سلیکشن کمیٹی کی ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ یہ ردعمل اس وقت سامنے آیا جب قومی کرکٹ ٹیم کو حال ہی میں بنگلہ دیش کے خلاف ایک روزہ سیریز میں ایک کے مقابلے میں 2 میچوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی