پنجابی اداکارہ اور گلوکارہ سارہ گرپال سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں جب انہوں نے اپنے ایک کنسرٹ میں پاکستان کے مقبول ڈرامہ ساؤنڈ ٹریک ’میری زندگی ہے تو‘ پر پرفارمنس دی۔
سارہ گرپال کی اس پرفارمنس پر سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل دیکھنے میں آیا۔ کچھ صارفین نے ان کی گائیکی کو سراہا جبکہ دیگر نے ان کی ادائیگی پر تحفظات کا اظہار کیا۔ کئی پاکستانی صارفین یہ سوال کرتے نظر آئے کہ آپ ہمارے گانے کیوں گا رہے ہیں کیا یہ انڈیا میں بین نہیں ہیں؟
View this post on Instagram
سارہ گرپال نے پاکستانی ہٹ گانے ’پل پل‘ از علی سومرو کا بھی کور پیش کیا جسے شائقین نے خوب سراہا۔
سارہ گرپال نے گانوں کے علاوہ زیادہ تر پنجابی فلموں میں کام کیا جن میں ’منجھے بسترے‘ اور ’ڈینجر ڈاکٹر‘ جیلی شامل ہیں۔ انہوں نے ریئلٹی شو بگ باس 14 میں بھی حصہ لے کر اپنی پہچان میں اضافہ کیا۔ انہیں فلم فیئر ایوارڈز میں بہترین معاون اداکارہ کے لیے بھی نامزد کیا جا چکا ہے۔
یاد رہے کہ ’میری زندگی ہے تو‘ میں پاکستان کے معروف اسٹارز بلال عباس خان (کامیار) کا کردار نبھا رہے ہیں اور ہانیہ عامر (ڈاکٹر آئرہ) کا کردار ادا کر رہی ہیں ان کے درمیان شاندار آن اسکرین کیمسٹری کو بہت پسند کیا جا رہا ہے جس نے ناظرین کی دلچسپی برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
اس ڈرامے کا گانا عاصم اظہر نے گایا ہے۔ یہ گانا نہ صرف پاکستان میں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی شائقین میں بے حد مقبول ہو چکا ہے۔














