ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی اور ایرانی وفود سے ملاقاتیں

اتوار 21 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں امریکی اور ایرانی وفود سے ملاقاتیں کی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پہلے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات کی، جس میں امریکا ایران مذاکرات، علاقائی امن اور سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، اور اس کے بعد ایرانی وفد سے ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سوئٹزرلینڈ میں جاری اہم سفارتی سرگرمیوں میں شریک ہیں، جہاں امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے اسلام آباد میمورنڈم آف انڈرسٹینڈنگ (ایم او یو) پر عملدرآمد کے لیے مذاکرات ہو رہے ہیں۔ ملاقات میں امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی موجود تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر برگن اسٹاک میں ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاسوں میں شریک ہو رہے ہیں، جو امریکا اور ایران کے درمیان 17 جون کو طے پانے والے معاہدے کے بعد پہلا اہم سفارتی مرحلہ قرار دیا جا رہا ہے۔

ملاقات کے دوران پاکستان، امریکا اور دیگر فریقین کے درمیان خطے میں کشیدگی کم کرنے، مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے اور دیرپا امن کے لیے اقدامات پر گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی وفد سے ملاقات

دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایرانی وفد سے ملاقات کی۔

ایرانی وفد کی قیادت پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کی۔

یہ ملاقات امریکا ایران ٹیکنیکل لیول مذاکرات کے موقع پر ہوئی، جو اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے فالو اَپ کے طور پر برگن اسٹاک سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آبنائے ہرمز پر ٹول تنازع، ’امریکا کے سوا کوئی فیس نہیں لگے گی‘،ٹرمپ کی سخت وارننگ 

دفتر خارجہ کے مطابق ان مذاکرات میں ایران، قطر اور امریکا کے اعلیٰ سطحی وفود بھی شریک ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے ابتدا سے ہی امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے خاتمے اور سفارتی حل کے لیے سہولت کار کا کردار ادا کیا ہے۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کا کردار ایک متوازن، اصولی اور تعمیری سفارتی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کا مقصد خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف دورے کے دوران ایران، قطر، امریکا اور سوئٹزرلینڈ کے وفود سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں باہمی تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ معاہدے کے بعد بھی خطے میں کشیدگی برقرار ہے۔ سفارتی کوششوں کا مقصد فریقین کے درمیان اعتماد سازی اور امن عمل کو مزید آگے بڑھانا ہے۔آبنائے ہرمز کی بندش کے اعلان نے مذاکراتی عمل کو مزید پیچیدہ بنا دیا تھا، تاہم سفارتی کوششیں جاری ہیں تاکہ امن عمل کو آگے بڑھایا جا سکے۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس امریکا ایران مذاکرات میں پاکستانی کردار کے معترف

سوال کے جواب میں جے ڈی وینس نے کہا کہ پاکستان کے کردار کو خاص طور پر سراہا جاتا ہے، اور انہوں نے پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: ہم پاکستان کے مشکور ہیں، شکریہ‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان کی بہن نورین نیازی کو متنازع بیان پر این سی سی آئی اے نے طلب کرلیا

افواجِ پاکستان قوم کا سرمایہ اور فخر، وقار مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ملک احمد خان

کراچی پورٹ پر ایک ساتھ 2 ہزار الیکٹرک گاڑیاں، آخر یہ پاکستان کے لیے اتنی بڑی خبر کیوں ہے؟

عطا اللہ تارڑ کا پی ٹی وی اسپورٹس ٹیم کو خراج تحسین، فیفا ورلڈ کپ کی خصوصی کوریج پر فخر کا اظہار

آبنائے ہرمز پر انحصار ختم کرنے کے لیے مقامی سطح پر تیل کی تلاش شروع کرنے پر کام ہورہا ہے، وزیر پیٹرولیم

ویڈیو

نہال ہاشمی سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی ملاقات، جدید باکسنگ اکیڈمی کے قیام کی خواہش کا اظہار

مذہبی روایات اور محبت سے بھرپور ڈراما سیریل ’دارالنجات‘ کا ٹیزر جاری، شہریار ، درِفشاں کا مرکزی کردار

آبنائے ہرمز کے بعد باب المندب کی بندش، نصرت جاوید نے ایرانی پراکسی کا کچا چٹھا کھول دیا

کالم / تجزیہ

فیفا کے سنہرے جوتوں کی الف لیلیٰ

کشکول کی تیاری

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟