پاکستان بھر میں بارش، گرج چمک، تیز ہوائیں، این ڈی ایم اے کی ملک گیر وارننگ جاری

اتوار 21 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں موسمی الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، تیز ہوائیں، آندھی، شہری سیلاب اور گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے سے پیدا ہونے والے سیلابی خطرات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر(این ای او سی) کے مطابق موجودہ موسمی نظام اس موسمی پیش گوئی کے مطابق ہے جو 3 سے 4 ماہ قبل جاری کی گئی تھی۔

پہاڑی علاقوں میں فلیش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

ادارے نے خبردار کیا ہے کہ گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے حساس پہاڑی علاقوں میں اچانک سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:16 تا 20 جون تک ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں اور آندھی کا امکان، محکمہ موسمیات

حکام کے مطابق ایسے واقعات ندی نالوں میں طغیانی، مٹی کے تودے گرنے اور ملبے کے بہاؤ کا سبب بن سکتے ہیں۔

پنجاب اور اسلام آباد میں بارش کی پیش گوئی

این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک، تیز ہواؤں اور گرد آلود طوفانوں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

متاثر ہونے والے شہروں میں راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، گجر خان، گجرات، جہلم، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، فیصل آباد، خوشاب، جھنگ، میانوالی، ڈیرہ غازی خان، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، ملتان، بہاولپور اور رحیم یار خان شامل ہیں۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر ہائی الرٹ پر

گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ متاثر ہونے والے علاقوں میں گلگت، سکردو، دیامر، استور، غذر، ہنزہ، گانچھے، شگر، وادی نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ، باغ، کوٹلی، پونچھ، ہٹیاں، میرپور اور بھمبر شامل ہیں۔

خیبر پختونخوا، بلوچستان اور سندھ بھی متاثر ہوں گے

خیبر پختونخوا کے چترال، دیر، سوات، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، چارسدہ، پشاور، کوہاٹ، پاراچنار، کرک، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں بارش اور گرج چمک کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

بلوچستان کے تربت، کیچ، آواران، خضدار اور ژوب میں بھی بارش اور آندھی کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں شدید حبس، چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

دوسری جانب سندھ کے جیکب آباد، سکھر، لاڑکانہ، خیرپور، دادو، گھوٹکی، کشمور، شکارپور، شہید بینظیر آباد اور کراچی میں تیز ہواؤں، گرد آلود طوفانوں اور کہیں کہیں بارش کی توقع ہے۔

ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے الرٹ

این ڈی ایم اے کے مطابق تمام ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو حساس علاقوں کی مسلسل نگرانی اور ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

ریسکیو اور ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کو بھی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

سیاحوں کے لیے سفری ہدایات

حکام نے سیاحوں اور مسافروں کو شدید بارشوں کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

شمالی علاقوں کا رخ کرنے والے افراد کو مشورہ دیا گیا ہے کہ روانگی سے قبل موسم اور سڑکوں کی صورتحال سے آگاہی حاصل کریں، کیونکہ سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور ملبے کے باعث سڑکیں بند ہونے کا خدشہ موجود ہے۔

شہری محتاط رہیں، این ڈی ایم اے

این ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ’پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ‘ موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے تازہ ترین معلومات حاصل کرتے رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر مقامی انتظامیہ یا ریسکیو اداروں سے رابطہ کریں۔

ادارے نے تمام صوبائی اور ضلعی حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ مکمل چوکسی اختیار کرتے ہوئے احتیاطی اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ متوقع موسمی نظام کے ممکنہ اثرات کو کم سے کم کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیراماؤنٹ اور وارنر برادرز ڈسکوری کے اربوں ڈالر کے انضمام کو عدالتی حکم سے روک دیا گیا

فیفا ورلڈ کپ 2026 جیتنے پر اسپین پر ڈالروں کی بارش، کتنا انعام ملا؟

کینیڈا میں جنگلاتی آگ بے قابو، دھوئیں نے امریکا کے کئی علاقوں کو لپیٹ میں لے لیا

سی پی ایل 2026، صائم ایوب جمیکا کنگز مین اسکواڈ کا حصہ بن گئے

پاکستان اور کینیڈا کا دوطرفہ تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی پاکستان پہنچ گئے، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقاتیں متوقع

کراچی سو رہا تھا، مگر ’منی برازیل‘ جاگ رہا تھا، لیاری میں فٹبال فائنل کی رات کیسی گزری؟

نورین نیازی کے بیان پر عوام کا شدید غصہ، مولانا فضل الرحمان معافی نہ مانگنے پر بضد، کالعدم ایکشن کمیٹی کی بڑی سازش

کالم / تجزیہ

ورلڈ کپ ختم ہوا، کہانی نہیں

کیا واقعی کچھ ہونے والا ہے؟

ایک اور وکلا تحریک: ہماری توبہ، ہمیں معاف رکھیں