اپارٹمنٹ کی کھڑکی کھلی چھوڑجانے والے شخص نے 3 سال بعد کیا دیکھا؟

بدھ 18 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روس کے کان کنی کے شہر ورکوتا کا ایک درمیانی عمر کے شخص نے حال ہی میں اپنے اپارٹمنٹ کی حالت زار سے مطلع کیا جو بڑی دلچسپ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج کی بوکھلاہٹ، ایل او سی پر پکڑے گئے کبوتر کو ’جاسوس‘ قرار دیدیا

انہوں نے اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں کئی درجن کبوتر فرنیچر پر بیٹھے نظر آ رہے تھے جیسے پورا اپارٹمنٹ انہی کا ہے اور پورا فرش کبوتر کے فضلہ اور پر سے ڈھک گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آدمی 3 سال قبل ورکوتا چھوڑ کر سائبیریا میں کام کرنے گیا تھا لیکن ایک کھڑکی بند کرنا بھول گیا۔ یہی کافی تھا کہ مقامی کبوتر اپارٹمنٹ میں بس جائیں اور ان کے اپارٹمنٹ کو کبوتروں کا ایک شہر بنا دیں۔

مالک مکان کا کہنا ہے کہ میں 3 سال پہلے ورکوتا چھوڑ گیا تھا۔ اس دوران کیا ہو سکتا تھا؟ میں واپس آیا اور یہ دیکھتا ہوں کہ یہ کبوتر کا ’دبئی‘ بن گیا ہے! گھونسلے، پر اور اتنا فضلہ کہ نیا فرش ڈالنا پڑگیا۔ وہ مجھے ایسے دیکھتے ہیں جیسے میں ان کا کرائے دار ہوں اور کرایہ ادا نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوں لگ رہا تھا جیسے میں کبوتروں کی ریاست میں ہجرت کرکے آگیا ہوں۔

مزید پڑھیے: مسجد الحرام کے اطراف کبوتروں کو کھلانے پر 1 ہزار ریال جرمانے کی وارننگ

ویڈیو روسی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی اور صارفین نے مزاحیہ تبصرے کیے لیکن مالک کو واقعی ہنسی نہیں آ رہی۔

ماہرین کے مطابق اپارٹمنٹ کی مرمت اور ساری فرنیچر بدلنے میں تقریباً 15 لاکھ سے 20 لاکھ روبل خرچ آئیں گے جو اپارٹمنٹ کی موجودہ مارکیٹ قیمت کے برابر ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا کہ کبوتر مختلف بیماریوں جیسے برڈ فلو اور پسٹاکوسس کا سبب بن سکتے ہیں اس لیے فرش اور دیواروں پر خاص کیمیکلز سے صفائی کرنا لازمی ہے تاکہ کوئی جراثیم باقی نہ رہیں۔

سوشل میڈیا پر کسی نے مشورہ دیا کہ نیا اپارٹمنٹ خریدنا سستا پڑے گا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں کبوتروں سے پھیلنے والی پھیپھڑوں کی بیماری میں اضافہ، خواتین زیادہ متاثر

جبکہ ایک اور شخص نے مذاق میں کہا کہ کم از کم کبوتر نے مالک کے لیے ناشتہ چھوڑ دیا کیونکہ انہوں نے اپارٹمنٹ میں انڈے دے دیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘