شاہین آفریدی کا لاہور قلندرز کے اعزاز میں گرینڈ افطار ڈنر، ویڈیو وائرل

جمعرات 19 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کی جانب سے لاہور قلندرز کی ٹیم اور مینجمنٹ کے اعزاز میں گرینڈ افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

یہ تقریب اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی جس میں ٹیم کے کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور دیگر متعلقہ شخصیات نے شرکت کی۔ افطار ڈنر کے موقع پر مہمانوں کی پرتکلف ضیافت کی گئی، جبکہ کھلاڑیوں نے غیر رسمی ماحول میں ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارا۔

اس موقع پر خوشگوار لمحات بھی دیکھنے میں آئے جہاں ویڈیو میں کھلاڑیوں کو افطار کے بعد سنوکر کھیلتے اور محفل کو انجوائے کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

اس سے قبل اسلام آباد میں جاری لاہور قلندرز کے کنڈیشنگ کیمپ کے دوران بات کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ ملک بھر میں ٹرائلز کے ذریعے باصلاحیت کھلاڑی منتخب کیے گئے، انہیں مواقع فراہم کیے گئے اور بعض کھلاڑی قومی سطح تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے جو ٹیم کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور کو 3 ٹرافیاں جتوا دیں، اب پاکستان کے لیے کپ جیتنے کی کوشش کروں گا، شاہین آفریدی

شاہین آفریدی نے امید ظاہر کی کہ رواں سال بھی ٹرائلز کے ذریعے نئے نوجوان کھلاڑی سامنے آئے ہیں، اور ایک یا دو باصلاحیت نوجوان پی ایس ایل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ برسوں کے لیے بھی مضبوط کھلاڑی تیار کیے جا رہے ہیں۔

کپتان نے اس عزم کا اظہار کیاکہ نئے مقامی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے شامل ہونے اور نئے گراؤنڈز پر میچز کے انعقاد سے شائقین کرکٹ کو مزید دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp