ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبائی سول ڈیفنس کے لیے جدید اینٹی ڈرون گن EMG-150 فراہم کر دی گئی ہے، جو دشمن کے ڈرونز کو باآسانی فضا میں ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ گن 2 سے 3 کلومیٹر کی رینج میں دشمن کے ڈرون کو جام کرکے زمین پر گرا سکتی ہے اور صرف 6 کلو وزن کی ہے، جو دور فاصلے تک درست نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
گن میں آٹھ فریکوینسیز موجود ہیں جو دنیا کے کسی بھی ڈرون کو گرانے کے لیے کافی ہیں، جبکہ ہائی گین ڈائریکشنل اینٹینا درست نشانہ بنانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ جدید سسٹم کے ذریعے دشمن ڈرون کے کنٹرول سگنل میں مداخلت کرکے اسے فوری لینڈ یا ناکارہ بنایا جا سکتا ہے۔ گنGPS، Galileo، GLONASS اور BeiDou سگنلز کو جام کرنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے اور طاقتور جیمنگ سسٹم زیادہ سے زیادہ 200 واٹ آؤٹ پٹ پاور دیتا ہے۔ یہ منفی 22 سے 65+ ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں کام کرنے کے قابل ہے۔
جدید اینٹی ڈرون گنز
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبائی سول ڈیفنس کے لیے جدید اینٹی ڈرون گن EMG-150 فراہم کر دی گئی ہے، جو دشمن کے ڈرونز کو باآسانی فضا میں ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ گن 2 سے 3 کلومیٹر کی رینج میں دشمن کے ڈرون کو جام کرکے زمین پر گرا سکتی ہے۔@KhawajaMAsif pic.twitter.com/15JIR1490J— Media Talk (@mediatalk922) March 19, 2026
پہلی اینٹی ڈرون گن پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر راولپنڈی ڈویژن کے حوالے کی گئی ہے، اور نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن(NRTC) مزید اینٹی ڈرون گنز تیار کرے گی۔ سول ڈیفنس کے بم ڈسپوزل اور اینٹی ڈرون سکواڈ کی تربیت NRTC کے زیرِ نگرانی فراہم کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں:امریکی بیس پر ڈرون پرواز، وزیرِ خارجہ اور پینٹاگون چیف کے تحفظات
سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق سول ڈیفنس کی استعداد بڑھائی جا رہی ہے، اور جدید اینٹی ڈرون گنز حساس تنصیبات کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔













