پنجاب میں پہلا سکل سٹی: نوجوانوں کے لیے جدید ٹیکنیکل ایجوکیشن کا آغاز

جمعہ 20 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب میں پہلا سکل سٹی پراجیکٹ قائم کرنے کا اصولی فیصلہ منظور کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ نے متعلقہ محکموں سے پروجیکٹ کے لیے تجاویز اور تفصیلی پلان طلب کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پنجاب بھر میں ٹرانسپورٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

سکل سٹی پراجیکٹ کے تحت انڈسٹری کی ضروریات سے ہم آہنگ ٹیکنیکل ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ قائم کیے جائیں گے اور پنجاب کے سکل ایجوکیشن اداروں کو سینٹر آف ایکسی لینس بنایا جائے گا۔ منصوبے میں پنجاب کے طلبہ کو میٹرک لیول پر مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ ٹیکنیکل تعلیم دی جائے گی تاکہ وہ روزگار کے قابل بن سکیں۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ سلیبس کی تیاری میں صنعتی اداروں کے ماہرین اور بہترین اساتذہ کو شامل کیا جائے، تاکہ نوجوانوں کو عملی اور انڈسٹری کے مطابق تربیت فراہم کی جا سکے۔

 گرافک ڈیزائننگ، میڈیا پروڈکشن، فیشن ڈیزائننگ، ڈیٹا کوڈنگ، ٹورازم ایکسپرٹ کے کورسز کرائے جائیں گے۔ صنعتی تربیت میں الیکٹرکیشن، پلمبرنگ، سولر واٹر ہیٹنگ، پروفیشنل شیف، الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل شامل ہوں گے۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں کفایت شعاری مہم کے باوجود اعلیٰ عدلیہ کے لیے کروڑوں روپے کی گاڑیاں کیوں خریدی جا رہی ہیں؟

وزیراعلیٰ نے خصوصی اجلاس میں کہا کہ نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ ٹیکنیکل تعلیم دینے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘