اڈیالہ جیل میں عیدالفطر کی نماز، عمران خان سیل میں ہی رہے

ہفتہ 21 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کے دیگر حصوں کی طرح اڈیالہ جیل میں بھی عیدالفطر کی نماز ادا کی گئی تاہم چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اپنے سیل میں ہی رہے۔

یہ بھی پڑھیں: نہ عید کی نماز نہ نئے کپڑے: عمران خان اس مرتبہ اڈیالہ جیل میں عید کیسے منائیں گے؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق عام قیدیوں نے نماز عید جیل کی جامع مسجد اور امام بارگاہ میں ادا کی۔

تاہم سکیورٹی کے پیش نظر عمران خان نماز عید میں شرکت نہ کر سکے اور وہ اپنے سیل میں ہی قیام کرتے رہے۔

مزید پڑھیے: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عیدالفطر پر اہلخانہ سے ملاقات کا مطالبہ، وزیراعلیٰ کے پی کے کا وزیراعظم کو خط

ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کو آج اپنے بچوں سے ٹیلی فون پر بات کرنے کا امکان ہے جبکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: عطا تارڑ کا جمائما گولڈ اسمتھ کو جواب، عمران خان کے بچوں سے عید پر رابطے کی یقین دہانی

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے وزیراعظم کو ایک خط لکھا تھا جس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو عیدالفطر کے موقع پر اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp