داسن شناکا پی ایس ایل 11 سے دستبردار، لاہور قلندرز نے متبادل کھلاڑی کا اعلان کر دیا

اتوار 22 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ایس ایل 11 سے قبل لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا لگا ہے جہاں سری لنکن آل راؤنڈر داسن شناکا نے ٹورنامنٹ سے دستبرداری اختیار کر لی، جبکہ ٹیم نے ان کی جگہ آسٹریلوی کھلاڑی ڈینیل سیمز کو شامل کر لیا ہے۔

دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے اعلان کیا ہے کہ سری لنکا کے کپتان داسن شناکا ذاتی وجوہات کی بنا پر پی ایس ایل 11 میں شرکت نہیں کریں گے۔ فرنچائز کے مطابق ان کی جگہ آسٹریلیا کے آل راؤنڈر ڈینیل سیمز کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹیم انتظامیہ نے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ ڈینیل سیمز بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کریں گے اور شائقین کو ان سے اچھی کارکردگی کی توقع ہے۔

رپورٹس کے مطابق داسن شناکا کو آئی پی ایل کی فرنچائز راجستھان رائلز نے انگلینڈ کے زخمی آل راؤنڈر سیم کرن کے متبادل کے طور پر شامل کیا ہے، جس کے باعث انہوں نے پی ایس ایل سے دستبرداری اختیار کی۔

یہ بھی پڑھیں:پشاور زلمی میں بنگلہ دیش کے اوپنر تنزید حسن تمیم شامل

ڈینیل سیمز اس سے قبل بھی پی ایس ایل میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی نمائندگی کر چکے ہیں اور مختلف عالمی لیگز میں کھیلنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

دوسری جانب پی ایس ایل 11 کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا، جس میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹورنامنٹ کے تمام میچز کراچی اور لاہور میں ہوں گے جبکہ موجودہ صورتحال کے باعث شائقین کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

لاہور قلندرز کے اسکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، حارث رؤف اور دیگر اہم کھلاڑی شامل ہیں، اور ٹیم ایک بار پھر ٹائٹل کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا اہم سفارتی دورہ پر آج روانہ ہوں گے

آبنائے ہرمز پر امریکی شکنجہ: ایران کی سمندری تجارت بند، خطے میں کشیدگی اور عالمی معیشت متاثر

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی: امریکا اسے کیسے نافذ کر سکتا ہے؟

ایران امریکا مذاکرات کی بحالی کا امکان، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی

اسلام آباد میں کیا دیکھوں اور فارغ وقت کہاں گزاروں؟ امریکی صحافی نے پاکستانیوں سے تجاویز مانگ لیں

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا