پشاور زلمی میں بنگلہ دیش کے اوپنر تنزید حسن تمیم شامل

اتوار 22 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ایس ایل 11 سے قبل پشاور زلمی نے بنگلہ دیش کے نوجوان بیٹر تنزید حسن تمیم کو ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔ فرنچائز کے مطابق تمیم کی شمولیت سے ٹیم کی بیٹنگ مزید مضبوط ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 11 کی افتتاحی تقریب منسوخ، میچز کراچی اور لاہور میں بغیر تماشائیوں کے ہوں گے، چیئرمین پی سی بی کی پریس کانفرنس

پشاور زلمی نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ بنگلہ دیش کے اوپنر تنزید حسن تمیم اب ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ وہ اس سے پہلے شامل کیے گئے بنگلہ دیشی کھلاڑیوں نہید رانا اور شوریف الاسلام کے ساتھ کھیلیں گے۔

25 سالہ تمیم حالیہ عرصے میں شاندار فارم میں ہیں اور انہوں نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 45 میچز کھیل کر 1100 سے زائد رنز بنا رکھے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں بھی اچھی کارکردگی دکھا چکے ہیں۔

تمیم کی شمولیت کے بعد اس سیزن میں بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کی تعداد بڑھ کر چھ ہو گئی ہے، جو پی ایس ایل میں ایک نمایاں اضافہ ہے۔

دوسری جانب پی ایس ایل 11 کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا، جس میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ کے میچز کراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے جبکہ سیکیورٹی اور دیگر وجوہات کی بنا پر شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 11: پشاور زلمی نے اوٹس گبسن کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا

پشاور زلمی کے اسکواڈ میں بابر اعظم، محمد حارث، جیمز ونس، کوشل مینڈس اور دیگر اہم کھلاڑی بھی شامل ہیں، اور ٹیم ایک بار پھر ٹائٹل جیتنے کے لیے پرعزم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘