اسلام آباد میں ٹک ٹاکر مبینہ طور پر شوہر کے ہاتھوں قتل

پیر 23 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر کو مبینہ طور پر اس کے شوہر نے عید کے دن قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ٹک ٹاکر کو تھانہ ہمک کی حدود میں ایک شاپنگ مال کے قریب قتل کیا گیا.

ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم نے پہلے اپنی اہلیہ کو گولیاں ماریں اور بعد ازاں خود کو بھی سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ٹی وی شو میں خواتین ٹک ٹاکرز کا جھگڑا، بال کھینچنے کی ویڈیو وائرل

پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ کی شناخت ثنا جاوید کے نام سے ہوئی ہے، جو ٹک ٹاک پر آؤٹ لوفارا کے نام سے اکاؤنٹ چلاتی تھیں اور ضلع اٹک کی رہائشی تھیں۔

ملزم کی شناخت محمد صادق کے نام سے ہوئی ہے، جو اٹک کا رہائشی اور سابق پولیس کانسٹیبل تھا، تاہم اسے ملازمت سے برطرف کر دیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ملزم نے پہلے اپنی بیوی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا اور پھر خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، جائے وقوعہ سے 9 ایم ایم پستول اور گولیوں کے 3 خول برآمد ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی

ایف آئی آر کے مطابق، ایک نجی سیکیورٹی گارڈ نے بتایا کہ وہ ڈی ایچ اے فیز ٹو میں واقع مارکیٹ میں ڈیوٹی پر موجود تھا، عیدالفطر کے پہلے روز اس نے پارکنگ ایریا سے فائرنگ کی آوازیں سنیں اور دیکھا کہ سرخ لباس میں ملبوس ایک خاتون زمین پر پڑی ہے۔

گارڈ کے مطابق موقع پر تقریباً 24 سالہ نوجوان موجود تھا جس کے ہاتھ میں پستول تھا، جس نے بعد ازاں خود کو بھی سر میں گولی مار لی۔

گارڈ نے فوری طور پر اپنے اعلیٰ حکام کو اطلاع دی، جنہوں نے پولیس کو آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں: معروف ٹک ٹاکر ٹریفک حادثے میں جاں بحق

یاد رہے کہ گزشتہ سال جون میں بھی اسلام آباد میں ایک 17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں پولیس نے مرکزی ملزم کو واردات کے ایک دن بعد گرفتار کر لیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر دوستی سے انکار پر لڑکی کو قتل کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں