لندن کے لیے پی آئی اے پروازوں کی بحالی کا اعلان، دیگر شہروں تک توسیع کی کوشش

منگل 24 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ 29 مارچ سے لندن کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی پروازیں بحال کر دی جائیں گی، جبکہ مستقبل میں ان پروازوں کا دائرہ کار دیگر شہروں تک بڑھانے کی بھی کوشش کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:پی آئی اے نے فجیرہ کے قریب میزائل حملے اور پرواز سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا

یومِ پاکستان کے موقع پر پاکستان ہاؤس میں منعقدہ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے بات چیت کو ہی واحد حل سمجھتا ہے اور اس ضمن میں اپنا کردار ادا کرتا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی مؤثر سفارت کاری کے باعث ملک کے دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم ہیں اور حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ خطے میں امن قائم ہو۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ گزشتہ برس بھارت کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا اور آئندہ بھی کسی بھی مہم جوئی کا مؤثر جواب دیا جائے گا، جبکہ افغانستان کے معاملے پر بھی دہشتگردی کے تناظر میں سخت مؤقف اپنایا گیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومتی اخراجات میں کمی لائی جا رہی ہے تاہم کارکردگی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، اور بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے وژن کے مطابق ملک ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا۔

مزید پڑھیں:پی آئی اے اب یومیہ 2 پروازیں دبئی اور ابو ظبی کے لیے آپریٹ کرے گی

انہوں نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مختلف شعبوں میں ان کی کامیابیاں پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہیں۔

ہائی کمشنر نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کے حقِ خودارادیت کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹیکس اصلاحات میں شفافیت کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ یقینی بنایا جائے، وزیر اعظم شہباز شریف

’آخر مزید کتنے بچوں کی جانیں جائیں گی؟‘، پمز میں 14 نومولود بچوں کی ہلاکت پر شوبز شخصیات پھٹ پڑیں

یورپ کے معمر ترین حکمران شاہ ہارالڈ پنجم انتقال کرگئے، نیا بادشاہ کون ہوگا؟

’روز 1300 بچے مر رہے ہیں، اگلے بچے کو مرنے سے بچائیں‘، وزیر صحت کا قومی اسمبلی میں جذباتی خطاب

کیرولین لیویٹ کا وائٹ ہاؤس میں آخری دن بچوں کے نام، بریفنگ روم میں جذباتی لمحات

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ