پاکستان میں استحکام، امن اور اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، علامہ طاہر اشرفی

منگل 24 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پاکستان کا مثبت کردار خطے اور عالمی سطح پر واضح ہے، اور ملک کو اندرونی انتشار سے بچانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ علما امن اور اعتدال کے داعی ہیں اور پاکستان دشمن عناصر کے عزائم کو ناکام بنانا سب کی ذمہ داری ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کا موقف ایک ہے، اور ایران بھی پاکستان کی حمایت کا معترف ہے۔

مزید پڑھیں: افغانستان کے ساتھ جنگ کو جہاد سمجھتے ہیں، پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے: علامہ طاہر اشرفی

خطے میں کشیدگی بڑھنے سے امن عمل متاثر ہو سکتا ہے، جبکہ امریکا اور اسرائیل کے کردار پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ ایران اور اسرائیل کشیدگی کے بعد حملوں کا دائرہ وسیع ہونے کا خدشہ ہے، اور تہران کے بعد ریاض اور عمان میں بھی حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

انہوں نے خلیجی ممالک میں لاکھوں پاکستانیوں کی موجودگی کو تشویش کا باعث قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کا مؤقف عالمی سطح پر واضح ہے، اور اس کے ثالثی کردار کو سراہا گیا ہے۔

علامہ طاہر اشرفی نے امت مسلمہ میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ امت کو تقسیم کر کے مقاصد حاصل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کی بندش کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ 1967 کے بعد پہلی بار عید کی نماز ادا نہیں ہو سکی۔

انہوں نے پاکستان کی نظریاتی بنیادوں اور مذہبی اقدار پر مکمل یقین کا اظہار کیا، معاشرے میں تفرقہ بازی اور فساد کی کسی صورت اجازت نہ دینے، خیر کے کاموں میں تعاون اور مثبت کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں: افغانوں کو اپنی آدھی روٹی دی لیکن بدلے میں کلاشنکوف اور خودکش کلچر ملا، علامہ طاہر اشرفی

علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ جہاں غلطی ہوگی وہاں اصلاح اور رہنمائی کی جائے گی، اور پاکستان کو مضبوط قومی بیانیے اور اتحاد کے ذریعے خطے اور عالمی سطح پر امن و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘