افغانستان کے ساتھ جنگ کو جہاد سمجھتے ہیں، پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے: علامہ طاہر اشرفی

بدھ 4 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان علما کونسل اور قومی پیغامِ امن کمیٹی کے سربراہ علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ افغانستان کی سرحد پر جاری جنگ کو جہاد سمجھتے ہیں اور پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔

مزید پڑھیں: افغانستان میں خواتین اور بچوں کو کوڑے مارے جانے جیسی سزائیں، اقوام متحدہ کے ماہرین نے سوال اٹھا دیا

کوئٹہ میں قومی پیغامِ امن کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہے اور ملکی سلامتی و تحفظ ہر چیز سے مقدم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی افواج فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کا بھرپور مقابلہ کر رہی ہیں جبکہ قومی پیغامِ امن کمیٹی کا مقصد معاشرے میں مساوات اور بھائی چارے کا فروغ ہے۔

علامہ طاہر اشرفی نے زور دیا کہ دہشتگرد کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور پُرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے۔ ریاست اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر وقت کوشاں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اپنے 3 روزہ دورۂ کوئٹہ کے دوران انہیں حکام کی جانب سے سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور وزیراعلیٰ، گورنر سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کو دہشتگردی سے متعلق شواہد فراہم کیے جا چکے ہیں اور سرحدی علاقوں میں ہونے والی کارروائیاں ملک کے دفاع کے لیے ناگزیر ہیں۔

مزید پڑھیں: افغانستان کے ساتھ کشیدگی میں پاکستان کی بڑی جیت، آگے کیا ہوگا؟

اس موقع پر مولانا عبدالرحیم کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں کیے جانے والے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے اور حقیقی مسائل پر سنجیدہ گفتگو ہوئی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ عید کے بعد 2 روزہ غیر معمولی سیمینار منعقد کیا جائے گا تاکہ مکالمے کے ذریعے قیامِ امن کو فروغ دیا جا سکے۔

علامہ ہاشم موسوی نے بھی امن کے قیام کے لیے مکالمے کو بہترین اور مؤثر راستہ قرار دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایرانی وزیرِ خارجہ سے ملاقات، امریکا ایران مذاکرات پر تبادلہ خیال

ایران سے مذاکرات کا اگلا دور پاکستان میں ہوگا جو واحد ثالث ہے، وائٹ ہاؤس

 پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی راہ ہموار، الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کردیا

گوگل ’بیک بٹن ہائی جیکنگ‘ کے خلاف مستعد، ویب سائٹس یہ ہتھکنڈا کیوں استعمال کرتی ہیں؟

لائیوامریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا مرحلہ پاکستان میں ہوگا، معاہدہ ہوجانے کے امکانات روشن ہیں، وائٹ ہاؤس

ویڈیو

لائیوامریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا مرحلہ پاکستان میں ہوگا، معاہدہ ہوجانے کے امکانات روشن ہیں، وائٹ ہاؤس

وزیراعظم کے 3ممالک کے دورے، ڈونلڈ ٹرمپ کی فیلڈ مارشل اور شہباز شریف کی بھرپور تعریف

بھارت سے آئے سکھ یاتریوں کی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تعریف

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا