اپنی قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں، علما و مشائخ کا وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی قیادت پر اعتماد کا اظہار

منگل 24 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی پیغام امن کمیٹی کے تعاون سے پاکستان علما کونسل اور مرکزی علما کونسل کے زیراہتمام لاہور میں ہونے والے استحکام پاکستان کنونشن میں تمام مکاتب فکر کے علما و مشائخ نے ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے ایران، اسرائیل امریکا جنگ اور ایران کی طرف سے عرب ممالک پر ہونے والے حملوں کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی امن کوششوں اور ریاست کے داخلہ اور خارجہ امور کے حوالے سے پالیسیوں پر مکمل اعتماد اور تعاون کا اعلان کیا گیا ہے۔

چیئرمین پاکستان علما کونسل اور کوآرڈینیٹر وزیراعظم و قومی پیغام امن کمیٹی حافظ طاہر محمود اشرفی کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں سید ضیااللہ شاہ بخاری، مولانا محمد رمضان سیالوی، مولانا ڈاکٹر آصف میر، علامہ رائے ظفر علی، قاری عبدالحکیم اطہر، مولانا حافظ مقبول احمد، علامہ طاہر الحسن، مفتی شاہد محمود، حافظ اسد عبید، علامہ حماد غزنوی، مفتی عاشق حسین، مولانا عبدالغفار رویڑی، علامہ محمد ارشد عابدی، مولانا زاہد محمود قاسمی اور دیگر علما و مشائخ نے شرکت کی۔

اجلاس میں ایک قرار داد کے ذریعے کہا گیا کہ پاکستان کی موجودہ عسکری و وسیاسی قیادت نے عالم اسلام کو ایک بڑے تصادم سے بچایا ہے اور امن مذاکرات کے لیے پاکستان کے سپہ سالار فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کا کردار اس وقت پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کوششوں سے امن کی شمع روشن ہو رہی ہے، پوری پاکستانی قوم اور علما و مشائخ اپنی قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

قرارداد میں کہا گیا کہ شرپسند عناصر کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا اور ملک میں امن، اتحاد، یکجہتی کو فروغ دیا جائےگا۔ قومی پیغام امن کمیٹی کے تحت پیغام پاکستان کے ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل ہوگا۔

قرارداد کے مطابق سوشل میڈیا کے ذریعے بعض عناصر جو غلط فہمیاں پیدا کرنے کی سازشیں اور غلط بیانی کررہے ہیں وہ قابل مذمت اور قابل افسوس ہیں۔ پاکستان کا مصالحانہ کردار روز روشن کی طرح واضح ہے جس کی پوری دنیا تحسین کررہی ہے۔

کنونشن میں عرب اسلامی ممالک بالخصوص سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کی طرف سے امن کی پاکستان کی کوششوں میں تعاون کا شکریہ ادا کیا گیا اور سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک کی طرف سے پاکستان کی کوششوں کے نتیجہ میں جنگ کا حصہ دار نہ بننے کے فیصلے اور اسلامی عرب ممالک پر ہونے والے حملوں پر ایرانی صدر کی معذرات کو سراہا گیا اور کہا گیا کہ رمضان المبارک کے مقدس ایام میں جنگ کے باوجود کروڑوں عمرہ زائرین کے لیے جس طرح سعودی عرب کی حکومت نے انتظامات کیے ہیں وہ قابل قدر اور قابل ستائش ہیں۔

قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستان وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی قیادت میں عالم اسلام کے اتحاد اور وحدت کے لیے کوشاں رہے گا۔

کنونشن میں گزشتہ 25 روز سے مسجدالاقصیٰ کے دروازے بند کرنا اور نماز ادا نہ کرنے دینے کے اسرائیلی فیصلے کی مذمت کی گئی اور ملک بھر میں استحکام پاکستان علما و مشائخ کنونشنز منعقد کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسپیس ایکس کے سابق انجینیئروں کی ٹیکنالوجی کمپنی نے 11 کروڑ 50 لاکھ ڈالر سرمایہ حاصل کرلیا

ایران کی بدنیت اور جھوٹی قیادت ملک کو مکمل تباہی کی طرف لے کر جارہی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان علما کونسل اور عالمی تنظیمِ تعظیمِ حرمین شریفین کی سعودی عرب پر میزائل حملے کی مذمت

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا خواتین ہاکی کو دوبارہ فعال بنانے کا منصوبہ، نئی کھلاڑیوں کو عالمی میدان میں موقع مل گیا

خوراک خریدنے سے پہلے معلومات چیک کرنے والی ایپس واقعی صحت کے لیے فائدہ مند ہیں؟

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟