ایران کے ساتھ مذاکرات جاری، اب جن لوگوں سے بات ہورہی ہے وہ معاہدہ چاہتے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

منگل 24 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ مذاکرات کررہے ہیں، اور اب صحیح لوگوں سے بات ہورہی ہے، جو معاہدہ چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کا ٹوئٹ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کردیا

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایران اب رضامند ہے کہ وہ کبھی بھی جوہری ہتھیار نہیں بنائےگا، ہم نے ایران کی قیادت کو ختم کردیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ مارکو روبیو اور جے ڈی وینس ڈیل کے عمل میں حصہ لے رہے ہیں، اور ایران اس بار سمجھداری سے بات کررہا ہے۔

امریکی صدر نے کہاکہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں دیگر افراد بھی حصہ لے رہے ہیں، اور ہمیں تہران میں مسلسل کامیابیاں مل رہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم بس یہی چاہتے ہیں کہ ایران کے پاس ایٹمی صلاحیت نہیں ہونی چاہیے، دیکھتے ہیں اب اس حوالے سے کیا بنتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ ہم نے ایران کی قیادت ختم کردی، یہی رجیم چینج ہے، انہوں نے ہمیں ایک تحفہ بھیجا جو کل مل گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان ایران و امریکا کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے، وزیراعظم شہباز شریف

امریکی صدر نے کہاکہ ہم نے ایران کی اس قیادت کو ختم کردیا جو مسائل پیدا کرتی تھی، ایران میں نئی قیادت کے آنے کو رجیم چینج کہا جا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp