شکیب الحسن کی ٹیم میں واپسی طویل مدتی منصوبہ بندی سے مشروط ہے، چیف سلیکٹر

بدھ 25 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر حبیب الحق بشار نے کہا ہے کہ تجربہ کار آل راؤنڈر شکیب الحسن کی ٹیم میں واپسی کا فیصلہ طویل مدتی منصوبہ بندی کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حبیب الحق بشار نے کہا کہ ان کی توجہ فوری نتائج کے بجائے مستقبل کی مضبوط حکمت عملی پر ہے، اسی لیے شکیب الحسن کی واپسی میں جلد بازی نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیشی کرکٹر شکیب الحسن نئی مشکل میں پھنس گئے، بولنگ ایکشن رپورٹ

انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ نیوزی لینڈ سیریز کے لیے کھلاڑی کو بغیر مکمل تیاری میدان میں اتارنا مناسب نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شکیب الحسن ایسے کھلاڑی نہیں جو مناسب میچ پریکٹس کے بغیر مؤثر کارکردگی دکھا سکیں، اس لیے ان کی ٹیم میں شمولیت کا فیصلہ جذبات کے بجائے طویل مدتی منصوبہ بندی کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: شکیب الحسن کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

سابق کپتان نے کہا کہ شکیب الحسن میں اب بھی تقریباً 2 سال کی بین الاقوامی کرکٹ باقی ہے اور وہ بدستور قومی ٹیم کے مستقبل کے منصوبوں کا اہم حصہ ہیں۔

 ان کے مطابق 2027 کا عالمی کپ ٹیم کی تیاریوں کا مرکزی ہدف ہے اور اسی تناظر میں کھلاڑی کی تیاری پر توجہ دی جارہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

27 سال بعد یورپ میں مکمل سورج گرہن، آج اسپین اور آئس لینڈ میں شاندار نظارہ ہوگا

پاکستان کو علاقائی آئل ٹریڈنگ ہب بنانے کا بڑا منصوبہ کیا ہے؟

ایرانی قاتلانہ دھمکی کے باعث ترکیہ میں خفیہ طور پر طیارہ تبدیل کرنا پڑا، ڈونلڈ ٹرمپ

نوجوانوں کی ترقی میں قوم کی پائیدار ترقی اور تابناک مستقبل پنہاں ہے، عالمی دن پر صدر و وزیراعظم کا پیغام

میر رضا کیس کی منصفانہ تفتیش ہوگی، فیملی کو ہر مرحلے سے آگاہ رکھیں گے، مراد علی شاہ

ویڈیو

اوورسیز کشمیری نظام سے مایوس نہیں، حکومت میں کوئی کردار دیا گیا تو ڈیلیور کرکے دکھاؤں گا، احسان دانش

سندھ مدرسۃ الاسلام: تحریک پاکستان اور قائد اعظم کی فکری تربیت میں اہم کردار

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ وسیع تر علاقائی اتحاد میں بدل سکتا ہے، ایمبیسیڈر اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

13 برس بعد معلوم ہوا

کشمیر اب ایک ٹیسٹ کیس ہے

حویلی آزاد کشمیر میں لگنے والے نعرے