ایکس نے امریکی یا جاپانی ہونے کا جھوٹا دعویٰ کرنے والے صارفین کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کردیا

بدھ 25 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے ایسے صارفین کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کیا ہے جو اپنی شناخت بدل کر امریکی یا جاپانی ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں تاکہ زیادہ لائکس، ویوز اور مالی فوائد حاصل کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں: فنڈنگ بحران کے دوران ایلون مسک کی پیشکش، امریکی ایئرپورٹ سیکیورٹی عملے کی تنخواہیں دینے کو تیار

ایکس نے اپنی ریونیو شیئرنگ پالیسی میں تبدیلی کی ہے اور اب مالی فوائد صارفین کے اصل ملک، قریبی ممالک اور مشترکہ زبان بولنے والے صارفین سے تعلق رکھنے والے مواد پر مرکوز ہوں گے۔

ایکس کے ہیڈ آف پروڈکٹ نکیتا بیئر کے مطابق اب صارفین جو اپنے ملک کے بجائے امریکہ یا جاپان کا دعویٰ کریں گے، وہ ان صارفین سے حاصل ہونے والے مالی فوائد حاصل نہیں کرسکیں گے۔

نکیتا بیئر نے کہا کہ صارفین کو چاہیے کہ وہ اپنے ملک کے روزمرہ تجربات اور مقامی مواد پر توجہ دیں، بجائے اس کے کہ وہ امریکی سیاست یا دیگر غیر ملکی موضوعات پر بات کریں۔

یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک ٹوئٹر شیئر ہولڈرز کو دھوکا دینے کے الزام میں ذمہ دار قرار

یہ نئی پالیسی جمعرات سے نافذ العمل ہوگی اور اس کا مقصد مقامی اور متعلقہ مواد کو زیادہ اہمیت دینا، صارفین کے لیے کمیونٹی کو مضبوط بنانا اور غلط شناخت سے مالی فوائد حاصل کرنے کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈیپ فیک کی دنیا: لوگ تشکیک کا شکار،شناخت کی تصدیق کا مؤثر طریقہ کیا؟

ریاست مخالف بیانیہ، این سی سی آئی اے نے شوکت نواز میر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

مشرق وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر کی ٹیلیفونک گفتگو، رابطے میں رہنے پر اتفاق

مشرق وسطیٰ کشیدگی: سندھ کابینہ کے اراکین 3 ماہ کی تنخواہوں سے دستبردار، 60 فیصد سرکاری گاڑیاں معطل

چین میں بیلٹ اینڈ روڈ اسکالرشپ ایوارڈ تقریب، پاکستانی سفیر کی شرکت، طلبہ کو اعزازات سے نوازا

ویڈیو

ٹرمپ کی چیخیں، امریکا لیٹ گیا، اسلام آباد میں اہم بیٹھک، مذاکرات خفیہ کیوں؟

اورکزئی کی رابعہ بصری جو حصول علم کے لیے میلوں پیدل سفر کرتی ہیں

گلگت بلتستان کے شہریوں کا پاکستان کے لیے تن، من، دھن قربان کرنے کا عزم

کالم / تجزیہ

کرکٹ ورلڈ کپ 92‘ فتح کا 34واں سال

کیا عارضی جنگ بندی مستقل ہو سکتی ہے؟

جالب نامہ