امریکی کانگریس میں پہلی بار ’پاکستان کاکس‘ کا تاریخی سمپوزیئم، پاک امریکا تعلقات پر نئی بحث

جمعرات 26 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی کانگریس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ’پاکستان کاکس‘ کے زیرِ اہتمام پاک امریکا تعلقات پر ایک تاریخی سمپوزیئم کا انعقاد کیا گیا، جس میں دونوں ممالک کے ماضی، حال اور مستقبل کے تعلقات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

یہ اہم نشست کیپٹیل ہل کی تاریخی عمارت میں منعقد ہوئی جو تقریباً چار گھنٹے جاری رہی۔ سمپوزیئم کا اہتمام پاکستان کاکس کے چیئرمین کانگریس مین ٹام سوازی اور جیک برگ مین کی قیادت میں پاکستانی سفارتخانے کے تعاون سے کیا گیا۔

سمپوزیئم میں سیکیورٹی اور اقتصادی تعلقات کے موضوعات پر خصوصی سیشنز رکھے گئے، جن میں امریکی وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ حکام، تھنک ٹینکس، سابق سفرا اور سیکیورٹی و معاشی ماہرین نے شرکت کی۔ امریکی انتظامیہ کی نمائندگی اسسٹنٹ سیکرٹری برائے جنوبی و وسطی ایشیا پال کپور نے کی۔

یہ بھی پڑھیے پاک امریکا پارٹنر شپ، نئے امکانات دھندلا نہ جائیں

اپنے بیان میں ٹام سوازی نے کہا کہ اس سمپوزیئم کا مقصد پاک امریکا دوطرفہ تعلقات کی تاریخ، سیکیورٹی اور اقتصادی پہلوؤں کا جائزہ لے کر ایک بہتر مستقبل کی راہ ہموار کرنا ہے۔ امریکی وزارتِ خارجہ نے بھی اس اقدام کا خیر مقدم کیا۔

پال کپور نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کے دور میں پاک امریکا تعلقات میں مثبت پیش رفت ہوئی، جس سے اقتصادی شعبوں خصوصاً معدنیات میں باہمی شراکت داری کو فروغ ملا۔

اس موقع پر امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کانگریس کی پاکستان کاکس، خصوصاً ٹام سوازی اور جیک برگ مین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک امریکا شراکت داری نہ صرف تاریخی اہمیت رکھتی ہے بلکہ علاقائی اور عالمی امن کے لیے بھی انتہائی اہم ہے۔

سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ دنیا کے دو بڑے آبادی والے ممالک کے درمیان تعاون ایک آپشن نہیں بلکہ وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے پاکستان کے جغرافیائی محل وقوع، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کردار اور عالمی امن کے لیے خدمات کو اجاگر کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ ماضی میں تعلقات کا محور سیکیورٹی رہا ہے، تاہم اب اقتصادی تعاون کی اہمیت بھی بڑھ چکی ہے۔ امریکا پاکستان کی سب سے بڑی تجارتی منڈی ہے اور پاکستان وسیع البنیاد اقتصادی شراکت داری کا خواہاں ہے۔

رضوان سعید شیخ نے پاکستان کی نوجوان، تعلیم یافتہ اور ہنر مند افرادی قوت کو آئی ٹی کے شعبے میں امریکا کی ضروریات پوری کرنے کے لیے اہم قرار دیا، جبکہ امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو دونوں ممالک کے درمیان ایک مضبوط پل قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیے پاک امریکا تعلقات میں گرمجوشی، اعلیٰ سفارتی دورہ، تعلیمی روابط اور اسپورٹس ڈپلومیسی نمایاں

کانفرنس میں معروف معاشی ماہرین نے پاکستان کی معاشی استعداد اور دوطرفہ اقتصادی تعاون کے امکانات پر تفصیلی گفتگو کی، جبکہ پاکستان میں امریکی سفارتخانے کی ناظم الامور نٹالی بیکر نے بھی خطاب کیا۔

سمپوزیئم کے اختتام پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاک امریکا تعلقات پر اس نوعیت کے مکالمے کو باقاعدگی سے جاری رکھا جائے گا، تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم