عمران خان کے بیٹوں کے ساتھ موجود 2 متنازع شخصیات کون ہیں؟

جمعرات 26 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنیوا میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق ایک سائیڈ ایونٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان کی شرکت نے نئی سیاسی بحث کو جنم دے دیا ہے، جہاں وہ بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کے سربراہ ڈاکٹر نسیم بلوچ کے ہمراہ نظر آئے ہیں، اس سے قبل بھی وہ ایک تصویر میں عارف اجاکیا کے ساتھ بھی نظر آئے ہیں، ان تصاویر اور ویڈیوز کو پی ٹی آئی اکاؤنٹس، عمران خان، زلفی بخاری اور متعدد صحافیوں کی جانب سے شیئر بھی کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  قاسم خان کا جنیوا میں بی این ایم رہنما نسیم بلوچ کے ہمراہ خطاب، پاکستان مخالف حلقوں سے روابط پر سوالات

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز اور معلومات کے مطابق قاسم خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تنقید کی اور اپنے والد عمران خان کی قید کو نمایاں موضوع کے طور پر پیش کیا۔ یہ ایونٹ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے سیشن کے موقع پر منعقد ہونے والے سائیڈ پروگرامز میں سے ایک تھا، جہاں مختلف غیر سرکاری تنظیمیں اور کارکنان شرکت کرتے ہیں۔

ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے قاسم خان کے ساتھ ڈاکٹر نسیم بلوچ ہیں جو بلوچ نیشنل موومنٹ کے چیئرمین ہیں، طویل عرصے سے بلوچستان کے حوالے سے بین الاقوامی پروپیگنڈا کرتے آ رہے ہیں، وہ ریاست مخالف بیانیہ اور قوم پرستی کو پروموٹ کرتے ہیں، جبکہ پاکستان میں ان کے بیانیے کو متنازع سمجھا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ گزشتہ روز عمران خان کے صاحبزادوں کی عارف اجاکیا کے ساتھ مصافحہ کی تصاویر بھی سامنے آ چکی ہیں جس پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی نے ایک پریس کانفرنس میں الزام عائد کیا کہ عمران خان کے صاحبزادوں کی بعض متنازع شخصیات سے ملاقاتیں تشویش کا باعث ہیں۔

انہوں نے خاص طور پر عارف اجاکیا کے ساتھ ہونے والی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسے عناصر پاکستان مخالف بیانیے کو فروغ دیتے ہیں۔

عارف اجاکیا، جو ماضی میں کراچی کی سیاست سے وابستہ رہے اور اب بیرون ملک مقیم ہیں، سوشل میڈیا پر پاکستان کے داخلی معاملات پر تنقیدی مؤقف رکھتے ہیں۔ ناقدین انہیں متنازع شخصیت قرار دیتے ہیں۔

پی ٹی آئی کے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اور پی ٹی آئی یو کے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی عدالتوں سے انصاف نہ ملنے پر عمران خان کے بیٹے قاسم خان اور سلیمان خان نے معاملہ اقوام متحدہ میں پیش کیا ہے، تاکہ ان کے بقول جیل میں قید اپنے والد کے لیے انصاف حاصل کیا جا سکے۔ بیان میں پاکستان کے عدالتی نظام پر بھی تنقید کی گئی اور اسے ’خاموش تماشائی‘ قرار دیا گیا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما زلفی بخاری نے بھی اس حوالے سے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کی عمارت میں داخل ہوتے ہوئے کچھ افراد سے اتفاقاً ملاقات ہوئی، تاہم حکومتی حامی اس معاملے کو اصل مسئلے سے توجہ ہٹانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

زلفی بخاری کے مطابق اصل مسئلہ عمران خان کے خلاف مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا خاتمہ اور ان کی رہائی کو یقینی بنانا ہے۔

برطانیہ میں موجود سینیئر صحافی اظہر جاوید کا کہنا ہے کہ تشویشناک بات یہ ہے کہ عمران خان کے بیٹے، خصوصاً قاسم خان نسیم بلوچ جیسے افراد کے ساتھ بیٹھتے نظر آ رہے ہیں، جو کھل کر پاکستان مخالف مہم چلا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی رہائی، امریکا سے مدد کی اپیل، قاسم خان کا انٹرویو، امریکا کا بھارت کیخلاف اعلان جنگ

ان ملاقاتوں میں پاکستان کے خلاف اقدامات کی بات کی جا رہی ہے، جن میں یورپی یونین سے پاکستان کا GSP+ اسٹیٹس ختم کروانے کا مطالبہ بھی شامل ہے جو لاکھوں پاکستانیوں کے روزگار، برآمدات اور معیشت کے لیے شدید نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

صرف ایک سیاسی کیس کو بنیاد بنا کر ملک کے خلاف عالمی پابندیوں کا مطالبہ کرنا کئی اہم سوالات کو جنم دیتا ہے، کیا یہ سیاست ہے یا قومی مفاد کے خلاف اقدام؟کیا ذاتی معاملات کو ملک پر ترجیح دی جارہی ہے،

یہ جنیوا میں کیا چل رہا ہے پاکستان کے کٹر مخالف اور بھارت کے نزدیک سمجھے جانے والے اور لندن میں پاکستان مخالف مظاہروں کی قیادت کرنےوالے عارف اجاکیا سے عمران خان کے صاحبزادوں سلمان اور قاسم کے ساتھ سابق مشیر زلفی بخاری کی بھی ملاقات پرجوش طریقے سے ہاتھ ملایا گیا کیا اس موقع پر بھارت کا کوئی اعلی اہلکار بھی قریب موجود تھا؟ ملاقات پر بڑے سوالات اٹھ گئے تصاویر بھی سامنے آگئی کیا زلفی بخاری اور سلمان اور قاسم اس بارے بتا سکتے ہیں؟

قاسم خان کی اپیل پر پی ٹی آئی کا ردعمل، حکومتی بیانات کی مذمت

پاکستان تحریک انصاف نے عظمیٰ بخاری اور عطاء تارڑ کے حالیہ بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قاسم خان کی اپنے والد عمران خان سے ملاقات کی اپیل ایک بنیادی انسانی حق ہے جسے متنازع بنایا جا رہا ہے۔

پارٹی کے مطابق اس معاملے کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے اور حکومت ایک بیٹے کے حق کا مذاق اڑا رہی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ عمران خان کو فوری طور پر اہلِ خانہ اور ذاتی معالجین تک رسائی دی جائے اور ان کے بنیادی حقوق کا احترام کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟