وزیراعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کے سفارتی کردار پر گفتگو

جمعرات 26 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں خطے میں امن کے لیے پاکستان کے ممکنہ سفارتی کردار پر گفتگو کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایوانِ صدر میں اہم ملاقات کی، جس میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال، پاکستان کی سفارتی کوششوں اور ملکی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات، ملکی ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کا اعادہ

ملاقات کے دوران خطے میں بڑھتی کشیدگی اور اس تناظر میں پاکستان کے ممکنہ سفارتی کردار پر گفتگو کی گئی، جبکہ وزیراعظم نے صدر مملکت کو مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور پاکستان کی جانب سے جاری سفارتی اقدامات پر اعتماد میں لیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سکیورٹی، معاشی حالات اور توانائی کے شعبے کو درپیش چیلنجز پر بھی تفصیلی مشاورت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ایوانِ صدر میں اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس: معیشت، توانائی اور علاقائی سلامتی کا تفصیلی جائزہ

 صدر مملکت آصف علی زرداری نے خطے کی موجودہ صورتحال میں پاکستان کے فعال اور مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن و استحکام کے فروغ کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان نہ صرف اپنے پڑوسی ممالک بلکہ عالمی سطح پر کشیدگی کے خاتمے اور مذاکرات کے فروغ کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کی پالیسی پر کاربند ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال: سیلاب کے بعد لوٹ مار، بہہ جانے والی بینک سیف سے لاکھوں روپے برآمد، 29 افراد گرفتار

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’آئی سی بی ایم‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا

’کیا سنی دیول کو مسلمان کے کردار میں نہیں دیکھ سکتے؟‘، ’بٹوارا 1947‘ کی ناکامی پر شبانہ اعظمی حیران

لاہور میں طویل دھرنے کا عندیہ، ’اٹھانے کی کوشش کی تو اپنا شوق پورا کرلیں‘، حافظ نعیم

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں