ایوانِ صدر میں اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس: معیشت، توانائی اور علاقائی سلامتی کا تفصیلی جائزہ

جمعرات 26 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی زیرِ صدارت ایوانِ صدر میں ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک کی معاشی صورتحال، توانائی کے چیلنجز اور خطے کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔ یہ اجلاس عالمی سطح پر تیل کی سپلائی میں رکاوٹوں اور پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے تناظر میں طلب کیا گیا تھا تاکہ ملکی معیشت پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کی قیمت میں پمپ مالکان کا حصہ کتنا ہے، وہ اضافہ کیوں چاہتے ہیں؟

اجلاس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف ڈیفنس فورسز نے خصوصی شرکت کی۔ ان کے علاوہ نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر سید محسن رضا نقوی، وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر توانائی و پیٹرولیم علی پرویز ملک، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ اور سیکرٹری خزانہ بھی شریک تھے۔

اجلاس کے دوران عالمی مارکیٹ میں تیل اور گیس کی قیمتوں میں ہونے والے اتار چڑھاؤ کے پاکستانی معیشت پر اثرات کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا، جہاں تمام شرکاء نے مہنگائی کے دباؤ کو کنٹرول کرنے اور توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز رکھی۔ وفاقی وزرائے خزانہ اور پیٹرولیم نے شرکاء کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے جاری اقدامات اور ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے دیگر شعبوں پر اثرات کے بارے میں بریفنگ دی۔

اس موقع پر سرکاری اخراجات کو کم کرنے اور مالیاتی ڈسپلن برقرار رکھنے کے لیے کفایت شعاری کی مہم پر سختی سے عمل درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے سفارتی محاذ پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، عطا اللہ تارڑ

ملاقات میں وسیع تر علاقائی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی اور اس کے پاکستان کی سلامتی، معاشی مستقبل اور غذائی تحفظ پر پڑنے والے اثرات پر تبادلہ خیال ہوا۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ان ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایک مربوط قومی ردعمل کی ضرورت ہے اور تمام پالیسی فیصلے قومی استحکام کو مدنظر رکھتے ہوئے عوامی مفاد کے تحفظ کے مطابق کیے جائیں گے۔

شرکاء نے قومی اتفاقِ رائے برقرار رکھنے اور اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا تاکہ معاشی انتظام، توانائی کی منصوبہ بندی اور سیکیورٹی کے معاملات کو ایک ہی رخ پر رکھا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:مشرق وسطیٰ کشیدگی: ڈونلڈ ٹرمپ اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، وائٹ ہاؤس کی تصدیق

آخر میں اجلاس نے عوامی سطح پر آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا تاکہ ایندھن کے استعمال میں کمی لائی جا سکے، جس کے لیے عوام کو پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال اور گاڑیوں کے اشتراکی استعمال (Shared ride system) کی ترغیب دی جائے گی تاکہ ملکی وسائل پر بوجھ کم کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘