’جون کے آخر تک اسلام آباد کے 100 فیصد بچے اسکول میں داخل ہوجائیں گے‘

ہفتہ 3 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا بھر میں اسکولوں سے باہررہ جانے والے بچوں کی سب سے زیادہ تعداد والے ممالک میں  پاکستان کا دوسرا نمبر ہے۔ شرح کے اعتبار سے نائجیریا کا پہلا جبکہ  پاکستان کا دوسرا نمبر ہے۔

 1 ارب 40 کروڑ کی آبادی والے پڑوسی ملک بھارت میں بھی اسکولوں سے باہر بچوں کی تعداد 1 کروڑ 20 لاکھ ہے، لیکن  پاکستان میں 5-16 سال عمر کے 2 کروڑ 30 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، تاہم اب حکومت اس تعداد میں کمی کے لیے کوشاں ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویرحسین  کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام 54 ہزار بچوں کو رواں ماہ جون کے آخر تک اسکولوں میں داخل کر دیا جائے گا۔ یہ پائلٹ پروجیکٹ ہو گا جس کے بعد صوبوں میں بھی اس پراجیکٹ پر کام ہو گا۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے بجٹ میں اسکولوں سے باہر بچوں کو پڑھانے کے لیے نیشنل فنڈ فار ایڈریسنگ کرائسز آف آؤٹ آف اسکول چلڈرن کے قیام کی تجویز دی ہے، واضح رہے کہ یہ تجویز پہلی مرتبہ سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فنڈ میں نیشنل فنڈ فار ایڈریسنگ کرائسز آف آؤٹ آف اسکول چلڈرن کے قیام پر 25 ارب 10 کروڑ روپے لاگت آئے گی اور یہ فنڈ مقامی وسائل سے قائم کیا جائے گا، اس کے علاوہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اس فنڈ کے لیے بھی 10 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

پاکستان میں 5سے 16سال کی عمر کے 2؍ کروڑ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔ اسکولوں سے باہر بچوں کی سب سے زیادہ شرح بلوچستان میں 47فیصد ہے جبکہ سندھ میں 44فیصد، خیبر پختونخوا میں 32فیصد، پنجاب میں 24فیصد، اسلام آباد میں 10فیصد ہے۔

تعداد کے لحاظ سے تقریباً 80 لاکھ بچے پنجاب میں، سندھ میں 66 لاکھ، خیبرپختونخوا میں 39 لاکھ ، بلوچستان میں 21لاکھ، جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 54 ہزار بچے اسکول نہیں جاتے۔

اسکولوں سے باہر رہ جانے والے بچوں میں 77فیصد کا تعلق دیہی علاقوں سے جبکہ 23فیصد کا شہری علاقوں سے ہے ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عاطف اسلم کا 18 سال بعد نیا البم ’صبح آئے نہ‘ ریلیز، کراچی میں اسپاٹیفائی کے زیراہتمام جشن

جماعت اسلامی گرینڈ اپوزیشن اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی، حافظ نعیم الرحمان کا صاف انکار

جنگ کے دوران الیکشن ملک کو دو لخت کر سکتے ہیں، یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کی وارننگ

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

میر رضا قتل کیس: اہل خانہ نے سندھ حکومت کا جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ مسترد کردیا

ویڈیو

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

ٹرمپ کی ایران کیخلاف معاشی جنگ تیز کرنے کی تیاری، تہران نے جوابی کارروائی کی دھمکی دے دی

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟