’میری زندگی سے دور رہیں‘، نائلہ راجہ کی عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق کو آخری وارننگ

جمعہ 27 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق کے الزامات پر نائلہ راجہ  نے آخری وارننگ جاری کر دی۔

نائلہ راجہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری میں کہا کہ یہ ناقابلِ یقین ہے کہ کوئی شخص جھوٹی باتیں پھیلائے، پھر وہ اسٹوری ڈیلیٹ کر دے اور اس کے باوجود سوشل میڈیا پیجز بغیر یہ سوچے سمجھے اسے دوبارہ پوسٹ کر دیں کہ اگر یہ سچ تھی تو اسے ہٹایا کیوں گیا؟

انہوں نے ثانیہ کو مخاطب کرتے ہوئے واضح کیا کہ مجھے آپ کے بچوں میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ یہ آپ اور ان کے والد کے درمیان کا معاملہ ہے اور میں اس پر تبصرہ کرنے والی کوئی نہیں ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے کبھی آپ سے بات بھی نہیں کی۔ کیا آپ وضاحت کر سکتی ہیں کہ میں نے کب اور کہاں آپ کے بچوں کے بارے میں پوچھا؟

نائلہ نے کہا کہ یہ میری آخری وارننگ ہے۔ آپ کی جانب سے جھوٹی باتیں پھیلانے اور بلاوجہ مجھے اس میں شامل کرنے کی کوششیں اب بند ہونی چاہئیں۔ براہِ کرم میرے تصاویر اپنی پروفائل پر پوسٹ کر کے فین پیج جیسا رویہ اختیار کرنے سے گریز کریں۔ اپنی زندگی پر توجہ دیں اور میری زندگی سے دور رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نائلہ راجہ میرے ایک بچے کی کسٹڈی اپنے پاس رکھنا چاہتی ہے، عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق کا الزام

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے نائلہ راجہ پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ میرے ایک بچے کی کسٹڈی اپنے پاس رکھنا چاہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ ایسی خاتون کو اپنے بچوں کی زندگی میں شامل نہیں ہونے دیں گی اور اس کا سایہ بھی بچوں پر پڑنے نہیں دیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم