پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے کرکٹر اور ان کی اہلیہ نائلہ راجہ سے متعلق ایک سوال و جواب سیشن کے دوران اہم انکشاف کیے ہیں۔
ثانیہ اشفاق نے انسٹاگرام پر اپنے بیان میں الزام لگایا کہ عماد وسیم کی موجودہ اہلیہ نائلہ راجہ ان کے بچوں میں سے ایک کو اپنے پاس رکھنا چاہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ایسی خاتون کو اپنے بچوں کی زندگی میں شامل نہیں ہونے دیں گی اور اس کا سایہ بھی بچوں پر پڑنے نہیں دیں گی۔

ایک سوال کے جواب میں ثانیہ اشفاق نے بتایا کہ عماد وسیم کے اہلِ خانہ ان کے طرزِ عمل پر تنقید نہیں کرتے کیونکہ وہ مالی طور پر خاندان کی کفالت کرتے ہیں اور اس وجہ سے انہیں خاص اہمیت دی جاتی ہے۔
سوشل میڈیا پر صارفین کے مختلف تبصروں کے جواب میں ثانیہ نے کہا کہ مالی حیثیت انسان کے اصل کردار کو واضح کر دیتی ہے۔ جبکہ ایک اور تبصرے کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بعض معاملات کا بروقت سامنے آ جانا بہتر ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عماد وسیم کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے قومی کرکٹر پر نئے الزامات عائد کردیے
ثانیہ نے واضح کیا کہ انہوں نے عماد وسیم کے لیے برطانیہ ویزا کی درخواست کبھی جاری نہیں کی اور موجودہ عمل کو منسوخ کر دیا ہے۔ آخر میں انہوں نے اپنے مداحوں اور فالوورز کا شکریہ ادا کیا اور ان کی جانب سے ملنے والی حمایت اور دعاؤں کو سراہا۔














