شہباز شریف کے خلاف بانی پی ٹی آئی ہتک عزت کیس: سپریم کورٹ میں بینچ تبدیل

جمعہ 27 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے شہباز شریف کے خلاف بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ہتک عزت کیس کی سماعت کے لیے نیا 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا ہے۔

مزید پڑھیں:سپریم کورٹ نے انصاف تک رسائی بہتر بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کے حامل جدید اقدامات شروع کردیے

جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں بینچ 31 مارچ کو کیس کی سماعت کرے گا، جس میں جسٹس گل حسن اورنگزیب اور جسٹس اشتیاق ابراہیم شامل ہوں گے۔

اس سے قبل جسٹس عائشہ ملک کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کر رہا تھا، تاہم اب جسٹس عائشہ ملک کی جگہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو شامل کیا گیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے ٹرائل کورٹ میں حق دفاع ختم ہونے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ نیا بینچ 31 مارچ کو نظرثانی اپیل کی سماعت کرے گا اور کیس کی آئندہ کارروائی اسی کے تحت ہوگی۔

مزید پڑھیں:توہین عدالت کیس: فردِ جرم سے پہلے ابتدائی سماعت لازمی، سپریم کورٹ

واضح رہے کہ سابق جج منصورعلی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کر دی تھی، جس کے بعد انہوں نے سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل دائر کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘