پی ایس ایل 11: سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی نے راولپنڈی پنڈیز کو 5وکٹوں سے شکست دیدی

ہفتہ 28 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ایس ایل کے تیسرے میچ میں پشاور زلمی نے راولپنڈی پنڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں راولپنڈی پنڈیز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11: کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی

پنڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے۔ یاسر خان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 83 رنز بنائے جبکہ کپتان محمد رضوان نے 41 رنز کی اننگز کھیلی۔

کامران غلام نے 37، ڈیرل مچل نے 23 اور سیم بلنگز نے 18 رنز کی اننگز کھیلیں۔

پشاور زلمی کی جانب سے علی رضا نے 2 جبکہ آرون ہارڈی اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11، دفاحی چیمپیئن لاہور قلندرز کا فاتحانہ آغاز، حیدر آباد کنگز مین کو 69رنز سے شکست دیدی

پنڈیز کی اننگز کا آغاز محمد رضوان اور یاسر خان نے کیا اور دونوں کھلاڑیوں کی جانب سے شاندار بلے بازی دیکھی گئی۔ یاسر خان نے 28 گیندوں پر 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے اپنی ففٹی مکمل کی اور 83 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد رضوان 41 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

جوابی اننگز میں پشاور زلمی کی جانب سے محمد حارث 47، بابراعظم 39 اور کشال مینڈس 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ محمد امیر، آصف آفریدی نے ایک، ایک جبکہ عماد بٹ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ زلمی نے مقررہ ہدف کو 19.1 اوورز میں مکمل کر کے پنڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘