پی ایس ایل 11، دفاحی چیمپیئن لاہور قلندرز کا فاتحانہ آغاز، حیدر آباد کنگز مین کو 69رنز سے شکست دیدی

جمعرات 26 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ایس ایل 11 کے افتتاحی میچ میں دفاحی چیمپیئن لاہور قلندر نے حیدر آباد کنگز کو 69 رنز دے کر ٹارنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز نے حیدرآباد کنگز مین کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹگ کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11 کا شاندار آغاز، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قذافی اسٹیڈیم آمد

لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔

قلندرز کی جانب سے فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 39 گیندوں پر 53 رنز بنائے، جن میں 10 چوکے شامل تھے۔ محمد نعیم نے 19 گیندوں پر 30 رنز بنائے جبکہ حسیب اللہ خان نے 28 گیندوں پر 40 رنز بنا کر ٹیم کو مستحکم اسکور کی طرف گامزن رکھا۔ سکندر رضا نے جارحانہ انداز میں 10 گیندوں پر 24 رنز بنائے، جن میں 2 چھکے بھی شامل تھے۔

لاہور کی بیٹنگ میں پرویز حسین ایمون نے 14 اور آصف علی نے 9 رنز کا اضافہ کیا۔ کپتان شاہین شاہ آفریدی 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے رائلی میرڈتھ اور حسن خان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں حیدرآباد کنگز مین کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 130 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ مارنس لبوشین 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ دیگر بیٹرز بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11، پی سی بی کی جانب سے ٹکٹ ریفنڈ پالیسی کا اعلان

لاہور قلندرز کی جانب سے عبید شاہ، سکندر رضا اور حارث رؤف نے مؤثر بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور مستفیض الرحمان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

لاہور قلندرز اسکواڈ

شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، عبد اللہ شفیق، سکندر رضا، محمد نعیم، مصطفی ظفر الرحمان، حارث رؤف، اسامہ میر، فخر زمان، عبید شاہ، حسیب اللہ، محمد فاروق، ڈینیئل سیمز، پرویز حسین ایمون، آصف علی، طیب طاہر، ذینتھ ویلالاگے، روبن ہرمَن، معاذخان، رائن برل اور شہاب خان۔

حیدرآباد کنگز اسکواڈ

مارنس لیبوشاگن (کپتان)، حسن خان (وائس کپتان)، عثمان خان، عارف جاوید، معاذ صادق، صائم ایوب، محمد علی، کوشل پریرا، محمد عرفان خان، شایان جہانگیر، گلین میکسویل، حماد اعظم، رائل میردتھ، شارجیل خان، آصف محمود، حنین شاہ، رضوان محمود، سعد علی، طیب عارف، مہیش تھیکشانا، احمد حسین۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز