چین کا پاکستان کی ٹیکسٹائل و لیدر صنعتوں کی اپ گریڈیشن میں تعاون کا اعلان

ہفتہ 28 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

لاہور میں چینی صنعتی ایسوسی ایشن نے جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی اور ہنر مند افرادی قوت کی تربیت کے ذریعے پاکستان کی ٹیکسٹائل، لیدر، گارمنٹس اور فٹ ویئر صنعتوں کو اپ گریڈ کرنے میں تعاون کی یقین دہانی کرا دی، جس سے برآمدات بڑھنے کی توقع ہے۔

چین کی ایک اہم صنعتی ایسوسی ایشن نے پاکستان کی مختلف صنعتوں کی ترقی کے لیے تعاون کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور ہنر مند افرادی قوت کی تربیت کے ذریعے ملکی صنعتوں کو عالمی معیار کے مطابق بنایا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاک چین مشترکہ بحری مشق کے لیے پیپلز لبریشن آرمی کے بحری جہاز داچنگ کی کراچی آمد

یہ یقین دہانی پاکستان انڈسٹریل سیونگ مشین امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن (پسمیڈا) کے وفد سے ملاقات کے دوران کرائی گئی، جو ایکسپو سنٹر لاہور میں منعقدہ لیدر نمائش میں شریک تھا۔ وفد کی ملاقات جسما (JASMA) کی فارن ٹریڈ مینیجر مس زوئے چو سے ہوئی، جس میں دوطرفہ تعاون اور جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پسمیڈا کے وفد میں وائس چیئرمین محمد یاسین، انچارج انٹرنیشنل ٹریڈ افیئرز محمد عمیر، چیئرمین لاہور چیپٹر سید سفیر عباس شاہ اور جلیس احمد سمیت دیگر اراکین شامل تھے۔

مس زوئے چو نے کہا کہ ان کی تنظیم پاکستان کی صنعتوں کی اپ گریڈیشن اور ہنر مندوں کی جدید تقاضوں کے مطابق تربیت کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے نہ صرف پیداوار میں نمایاں اضافہ ممکن ہے بلکہ عالمی معیار کی مصنوعات تیار کر کے بین الاقوامی منڈیوں میں نمایاں مقام حاصل کیا جا سکتا ہے، جس سے قیمتی زرِ مبادلہ بھی بڑھے گا۔

انہوں نے وفد کو رواں سال مئی میں منعقد ہونے والی جسما گوانگ ژو نمائش کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

اس موقع پر وائس چیئرمین محمد یاسین نے مثبت ردعمل پر مس زوئے چو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ٹیکسٹائل، گارمنٹس، لیدر اور فٹ ویئر صنعتیں چین کی جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کی خواہشمند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں مسابقت برقرار رکھنے کیلئے ان صنعتوں کو جدید مشینری، آٹومیشن، مہارت کی تربیت اور جدید شراکت داری کی اشد ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات، پاک چین تعلقات اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال

محمد یاسین کا کہنا تھا کہ جسما گوانگ ژو نمائش میں پاکستانی وفد کی شرکت اہم پیشرفت ہوگی، جس سے پاکستانی صنعتکاروں کو چینی کمپنیوں کے ساتھ براہ راست روابط، ڈسٹری بیوشن معاہدوں اور طویل المدتی شراکت داری کے مواقع میسر آئیں گے۔

آخر میں پسمیڈا کے وفد نے مس زوئے چو کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے 25 اگست کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

برطانیہ میں سالمونیلا پھیلنے کا خدشہ، علامات، علاج اور بچاؤ کے طریقے

امریکی یونیورسٹیوں کی غیرملکی طلبہ کو 15 ستمبر سے قبل امریکا واپس پہنچنے کی ہدایت

معاشی تنہائی یا عالمی معیشت میں شمولیت، امریکا کا ایران کو سخت پیغام

اسلام آباد کے قریب ہزار سال پرانے گکھڑ دور کے تاریخی مقامات سیاحوں کے لیے کھول دیے گئے

ویڈیو

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

جیل رولز کسی بھی قیدی کو پرائیویٹ اسپتال سے علاج کی اجازت نہیں دیتے: سینیئر وکلا

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

کالم / تجزیہ

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار