عالمی شہرت یافتہ گولفر ٹائیگر ووڈز فلوریڈا میں کار حادثے کے بعد نشے میں ڈرائیونگ کے الزام میں گرفتار

ہفتہ 28 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

عالمی شہرت یافتہ گولفر ٹائیگر ووڈز کو امریکی ریاست فلوریڈا میں کار حادثے کے بعد نشے میں گاڑی چلانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا، تاہم بعد ازاں انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق عالمی نمبر ایک گولفر ٹائیگر ووڈز کو جمعہ کے روز اس وقت گرفتار کیا گیا جب ان کی گاڑی فلوریڈا کے علاقے جیوپیٹر آئی لینڈ کے قریب ایک سڑک پر حادثے کا شکار ہو کر الٹ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:بالی وڈ ستارے جو بھارت میں پیدا نہیں ہوئے مگر انڈسٹری کی پہچان بن گئے

پولیس حکام کے مطابق ووڈز تیز رفتاری سے ایک ٹرک کو اوورٹیک کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اس دوران ان کی لینڈ روور گاڑی ٹرک کے پچھلے حصے سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ حادثے کے بعد وہ خود گاڑی سے باہر نکل آئے، جبکہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

حکام کا کہنا ہے کہ سانس کے ذریعے ٹیسٹ میں الکحل کے کوئی شواہد نہیں ملے، تاہم تفتیش کاروں کے مطابق ممکنہ طور پر ادویات یا منشیات کے اثر کے باعث ڈرائیونگ متاثر ہوئی۔ ٹائیگر ووڈز نے پیشاب کے ٹیسٹ سے انکار کیا، جو امریکی قانون کے تحت ایک علیحدہ جرم شمار ہوتا ہے۔

پولیس نے ان پر نشے میں گاڑی چلانے، املاک کو نقصان پہنچانے اور قانونی ٹیسٹ سے انکار کے الزامات عائد کیے ہیں، جو معمولی نوعیت کے جرائم میں شامل ہیں۔ انہیں قانون کے مطابق 8 گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ٹائیگر ووڈز کو اپنا قریبی دوست اور ایک عظیم شخصیت قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ پر گالف میں دھوکہ دہی کا الزام، ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ٹائیگر ووڈز کو ایسے الزام کا سامنا کرنا پڑا ہو، اس سے قبل 2017 میں بھی انہیں اسی نوعیت کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ٹائیگر ووڈز کو گالف کی تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے، جنہوں نے 15 بڑے ٹائٹل اپنے نام کر رکھے ہیں اور طویل عرصے تک عالمی نمبر ایک رہنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان نے بھارت کے شعیہ برادری پر تبصرے کو مسترد کردیا  

چینی اے آئی ایپ سیڈانس نے ہالی ووڈ میں ہلچل مچا دی

ایپسٹین فائلز: بینک آف امریکا متاثرہ خواتین کیس میں تصفیے پر مجبور

پی ایس ایل 11، اسلام آباد یونائیٹڈ کا ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 172رنز کا ہدف

پی ایس ایل 11، پشاور زلمی نے بغیر ففٹی سب سے بڑا ہدف عبور کر کے ریکارڈ قائم کردیا

ویڈیو

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

آبنائے ہُرمُز، پاکستانی جھنڈے کے چرچے، ٹرمپ پاکستان کی طاقت مان گیا، امن کوششوں پر سعودی عرب کا خراج تحسین

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟