سعودی، مصری اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ اسلام آباد میں، خطے کی صورتحال پر اہم اجلاس

اتوار 29 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

اسلام آباد میں پاکستان، سعودی عرب، ترکی اور مصر کے وزرائے خارجہ کے درمیان مشاورتی اجلاس جاری ہے۔ اجلاس کی میزبانی پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینٹر محمد اسحاق ڈار کر رہے ہیں۔ اس اجلاس میں وزرائے خارجہ خطے کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیں گے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

قبل ازیں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کا پاکستان پہنچنے پر نور خان ایئربیس پر پُرتپاک استقبال کیا گیا، جس کے بعد وہ وزارت خارجہ پہنچے جہاں ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ان کا استقبال کیا۔ جب کہ مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ نے بھی آج اسلام آباد میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جس میں خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گزشتہ رات نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ٹیلی فون پر ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بات ہوئی، جس میں تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں: مشرق وسطیٰ کشیدگی: اقوام متحدہ پاکستانی کی سفارتی کوششوں کا معترف

مشرق وسطیٰ میں قریباً ایک ماہ سے جاری فوجی کشیدگی میں کمی کے حوالے سے چار فریقی اجلاس اور مشاورت کل تک جاری رہے گی۔

گو کہ پاکستان میں یہ چار فریقی اجلاس ہوگا لیکن ایرانی اعلیٰ حکام سے پاکستانی حکام مسلسل رابطے میں ہیں اور گزشتہ رات ہی ایک اہم پیش رفت ہوئی جس کے بارے میں نائب وزیراعظم و وزیر اسحاق ڈار نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر آگاہ کیا کہ ایران نے 20 مزید جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ مذکورہ 20 بحری جہاز پاکستانی پرچم کے ساتھ آبنائے ہرمز سے گزریں گے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے اس کو انتہائی مثبت پیش رفت قرار دیا۔

آج چار فریقی بیٹھک کی میزبانی پاکستان کرے گا۔ گزشتہ روز وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کل اسلام آباد میں ملیں گے اور اس سے اگلے روز وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ہماری ملاقات ترکیے میں طے تھی مگر مصروفیات کی وجہ سے میں نے بھائیوں کو اسلام آباد دعوت دی، ہم ایمانداری اور نیک نیتی سے تنازع ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس میں تمام دوست ممالک بھی بھرپور تعاون کررہے ہیں۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ ایران سے بات چیت جاری ہے، لیکن مذاکرات کے باعث میڈیا پر بات چیت کرنے سے گریز کررہے ہیں۔

وزیراعظم اور ایرانی صدر کا اہم ٹیلیفونک رابطہ

گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایک گھنٹے سے زائد ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں خطے میں جاری کشیدگی اور امن کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

وزیراعظم نے ایران پر اسرائیل کے حالیہ حملوں کی شدید مذمت کی اور ایرانی عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا۔ مرحومین کے لیے دعائیں کی گئیں اور زخمیوں کی صحتیابی کی خواہش ظاہر کی گئی۔

امن مذاکرات اور سفارتی کوششیں

وزیراعظم نے ایران کو اپنی اور دیگر پاکستانی رہنماؤں کی جانب سے امریکا، خلیجی اور اسلامی ممالک کے ساتھ جاری امن مذاکرات کی کوششوں سے آگاہ کیا۔ ایرانی صدر نے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کی اور امید ظاہر کی کہ اجتماعی اقدامات سے کشیدگی ختم ہوگی۔

مزید پڑھیں: مشرق وسطیٰ جنگ کے بعد عالمی تجارت کا رخ پاکستان کی جانب، بندرگاہوں پر ریکارڈ سرگرمیاں

دونوں رہنماؤں نے مذاکرات میں اعتماد سازی کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے یقین دلایا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے اپنا تعمیری کردار جاری رکھے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ایک اہم ٹوئٹ سوشل میڈیا پر شیئر کر دی، جس کے بعد یہ معاملہ عالمی سطح پر خبروں کی زینت بن گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسحاق ڈار نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ ایران نے 20 پاکستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روزانہ 2 پاکستانی جہاز اس اہم بحری گزرگاہ سے روانہ ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کے پی ٹی اور رومانیہ کی بندرگاہ قسطنطہ کے درمیان تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہتک عزت مقدمہ: علی ظفر کی سیشن عدالت میں کامیابی، میشا شفیع کا لاہور ہائیکورٹ جانے کا فیصلہ

ایران معاہدے پر راضی نہ ہوا تو جنگ مزید شدت سے جاری رکھی جائے گی، امریکی وزیر دفاع کی دھمکی

کوئٹہ: بجلی چوری اور مالی بے ضابطگیوں کے خلاف کارروائیاں، اعداد و شمار جاری

عمران خان کے بیٹوں نے پاکستان کے خلاف بات کی تو سپورٹ نہیں کریں گے، بیرسٹر گوہر

ویڈیو

گلگت بلتستان کے گاؤں سے وطن سے محبت اور آزادی کی قدر کا پیغام

پاکستان میں مہنگے فیول نے کیب ڈرائیورز اور مسافروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار بیجنگ پہنچ گئے، ایران پر بات کریں گے: چین

کالم / تجزیہ

پاکستان کا فیصلہ کیا ہوگا؟

ہم بہت خوش نصیب ہیں، ہم بہت بدنصیب ہیں

ایک حادثہ جس نے میڈیا کی بلوغت کا ثبوت دیا